Wednesday , May 23 2018
Home / ہندوستان / طلاق ثلاثہ بل کیخلاف خواتین کا مارچ

طلاق ثلاثہ بل کیخلاف خواتین کا مارچ

سکر (راجستھان ) ۔ 12مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) مسلم خواتین کی کثیرتعداد نے طلاق ثلاثہ بل کے خلاف راجستھان کے ضلع سکر میں خاموش احتجاجی مارچ منظم کیا ۔ان خواتین نے عیدگاہ چوک سے ضلع کلکٹریٹ تک مارچ کیا ۔ اس موقع پر وہ پلے کارڈس تھامی ہوئی تھیں جن کے ذریعہ مسلم خواتین ( تحفظ حقوق ازدواج) بل سے دستبرداری کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اس مارچ کے بعد مسلم خواتین کے وفد نے صدرجمہوریہ اور وزیراعظم کے نام نمائندگیوں کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر جئے پرکاش چودھری کے حوالے کیا ۔ واضح رہے کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے تمام عہدیدار بھی حکومت سے اس بل کو واپس لینے کا مطالبہ کررہے ہیں ۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ اس بل میں کئی نقائص ہیں۔ جس سے کئی خاندان تباہ ہوجائیں گے اور خواتین کے مسائل و مصائب میں مزید اضافہ ہوگا۔ مسلم پرسنل لاء بورڈ کی ایک رکن یاسمین فاروقی نے گزشتہ ماہ جئے پور میں منعقدہ ایک ایسے ہی احتجاج کے دوران کہا تھا کہ ’’ہم اس بل کو مسترد کرتے ہیں اور اس سے دستبرداری کا مطالبہ کرتے ہیں کیونکہ یہ دستور ہند ، خواتین کے حقوق اور صنفی انصاف کے مغائر ہے ‘‘ ۔

TOPPOPULARRECENT