Wednesday , September 26 2018
Home / Top Stories / طلاق ثلاثہ بل کے خلاف جئے پورمیں تاریخی احتجاج

طلاق ثلاثہ بل کے خلاف جئے پورمیں تاریخی احتجاج

لاکھوں خواتین سڑکوں پر،ہم شریعت میں کوئی تبدیلی نہیں چاہتے:احتجاجی خواتین
جے پور۔28فروری (پرویز باری کی رپورٹ) بی جے پی حکومت کے ذریعہ لائے گئے طلاق بل کے خلاف آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ اور مسلم خواتین کا احتجاج بڑھتا جارہاہے ،ملک کے مختلف حصوں میں شدید احتجاج کے ساتھ آج ایک تاریخی احتجاج ملک کے معروف شہر جے پور میں ہواہے جس میں ایک اندازے کے مطابق لاکھوںخواتین نے شرکت کی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ احتجاج آل انڈیا مسلم پرسنل لا ء بورڈ کی جانب منعقد کیا گیاہے جس میں مردو خواتین نے لاکھوں کی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے صاف لفظوں میں حکومت کو یہ پیغام دیاہے کہ ہم شریعت میں کوئی تبدیلی نہیں چاہتے ہیں ،آل انڈیامسلم پرسنل لائ￿ بورڈ کے ساتھ ہیں ،خواتین کے ہاتھ میں پلے کارڈ موجود تھے جس پر لکھاتھاکہ ہم آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ساتھ ہیں،شریعت میں کوئی تبدیلی نہیں چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ طلاق بل لوک سبھا سے پاس ہوچکاہے جبکہ راجیہ سبھا میں اب تک یہ بل پیش نہیں کیاجاسکاہے ،اپوزیشن کا مطالبہ ہے کہ سلیکٹ کمیٹی میں بھیجاجائے لیکن حکومت بغیر کسی تبدیلی کے پاس کرانے پر بضد ہے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مالیگاؤں اورنگ آباد اور پٹنہ جیسے بڑے شہروں میں مسلم پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے اہتمام کئے گئے احتجاجی ریالیوں میں بورڈ کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے لاکھوں کی تعداد میں مسلم خواتین سڑکوں پر نکل آئیںاور طلاق ثلاثہ بل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ طلاق ثلاثہ بل فوری طور پر واپس لے لیں۔

TOPPOPULARRECENT