Wednesday , July 18 2018
Home / سیاسیات / طلاق ثلاثہ کیس کی سائرہ بانو بی جے پی میں شامل

طلاق ثلاثہ کیس کی سائرہ بانو بی جے پی میں شامل

رانچی ۔ /8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ میں طلاق ثلاثہ کو چیلنج کرنے والی اتراکھنڈ کے کاشی پور کی مسلم خاتون سائرہ بانو نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔ بی جے پی نے انہیں پارٹی میں شامل کرکے یہ پیغام دینے کی کوشش کی ہے کہ وہ مسلم مخالف نہیں ہے ۔ جاریہ ماہ دہلی میں منعقد ہونے والی بی جے پی کی تقریب میں سائرہ بانو کو رکنیت کا حلف دلایا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ وزیراعظم مودی کے عزم و ارادے سے بے حد متاثر ہیں ۔ وہ ملک بھر میں یکساں سیول کوڈ نافذ کرنے کی مہم چلائیں گی ۔طلاق ثلاثہ کے مسئلہ پر انہوں نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا ۔ حالیہ دنوں میں طلاق موضوع پر بی جے پی حکمراں پارٹی نے شدت سے زور دیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT