Monday , September 24 2018
Home / ہندوستان / طلاق قانون میں کسی بھی حکومت کو مداخلت کا حق نہیں : شردپوار

طلاق قانون میں کسی بھی حکومت کو مداخلت کا حق نہیں : شردپوار

اورنگ آباد ۔ 3 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام) : این سی پی سربراہ شرد پوار نے آج کہا کہ طلاق سے متعلق شرعی قوانین میں کسی بھی حکومت کو مداخلت کا حق نہیں ہے ۔ قرآن مجید میں شریعت کے بارے میں واضح ہدایت دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو تحفظ دینے کے نام پر تین طلاق پر پابندی عائد کی جاتی ہے تو حکومت کو چاہئے کہ وہ مسلم طبقہ کے ممتاز افراد سے صلاح مشورہ کریں اور علماء کو اعتماد میں لیں ۔۔

آدھار برائے بزنس
نئی دہلی 3 فروری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے ’آدھار برائے بزنس‘ کی تجویز پیش کی ہے جس کا مقصد فرضی کمپنیوں کے خلاف کارروائی میں شدت پیدا کرتے ہوئے عوامی رقم کا آسانی سے پتہ چلانا ہے۔ وزیر فینانس ارون جیٹلی نے ہندوستان میں بزنس کو آسان بنانے کی مساعی کے تحت مختلف اقدامات کی صراحت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت ایسی اسکیم متعارف کرے گی کہ ہندوستان میں ہر انٹرپرائز کو ایک منفرد آئی ڈی دی جائے۔ جس کے ذریعہ اُس کے تمام لین دین کی بہ آسانی شناخت کی جاسکے گی۔

TOPPOPULARRECENT