Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / طلباء تنظیم لیڈر کی گرفتاری کے پس پردہ سازش

طلباء تنظیم لیڈر کی گرفتاری کے پس پردہ سازش

مجاہد آزادی کا سپوت قوم دشمن نہیں ہوسکتا، جنتا دل متحدہ کا دعویٰ
پٹنہ / بیگو سرائے ۔ 17 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) صدر جے این یو اسٹوڈنٹس یونین کنہیا کمار کی گرفتاری کو چیف منسٹر نتیش کمار کی جانب سے حق بجانب قرار دیئے جانے کے ایک دن بعد سینئر پا رٹی لیڈر نے آج بیگو سرائے  میں ان کے آبائی مکان کا دورہ کیا اور بتایا کہ کنہیا کمار کی گرفتاری کی سازش سے مرکز میں بی جے پی حکومت کی کارستانیاں بے نقاب ہوگئی ہے ۔ جنتا دل متحدہ کے ترجمان اور رکن قانون ساز کونسل نیرج کمار نے مدھو سدن پورہ میں کنہیا کے مکان پہنچ کر ان کے افراد خاندان سے اظہار یگانگت کیا۔ بعد ازاں اس گاؤں میں جلسہ عام کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے اسٹوڈنٹس یونین صدر کی پرزور حمایت کی اور ان کی فی الفور رہائی کا مطالبہ کیا ۔ مسٹر نیرج کمار نے کہا کہ بعض ناگہانی حالات سے کنہیا کمار کو قصوروار ظاہر کیا ہے جبکہ وہ یونیورسٹی میں قیام امن کی کوشش کیلئے اب وہ کسی قوم دشمن سرگرمیوں  میں ملوث نہیں تھے ۔ اگرچیکہ کنہیا کی گرفتاری کے 120 گھنٹے گزر چکے ہیں ، ان کے خلاف ایک بھی ثبوت منظر عام نہیں آیا لایا گیا۔ جنتا دل متحدہ کے لیڈر نے یہ مطالبہ کیا۔ صدر اسٹوڈنٹس یونین کے خلاف ثبوت پیش کیا جائے یا پھر غداری کے الزامات سے دستبرداری اختیار کی جائے ۔ انہوں نے بتایا کہ کنہیا کمار ، مجاہیدن آزادی بشمول سی پی آئی قائدین چندر شیکھر سنگھ اور رام چرترا سنگھ کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔

 

راہول کی توہین پر کانگریس کی بی جے پی کے خلاف پولیس میں شکایت
گوہاٹی ۔ 17 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) آسام نے کانگریس میں اپنے نائب صدر راہول گاندھی کی ساکھ کو مسخ کرنے والے مبینہ توہین آمیز ریمارکس کے ضمن میں بی جے پی کے خلاف آج پولیس میں شکایت درج کروائی۔ آسام پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر ریپن بورا نے پان بازار پولیس اسٹیشن میں درج کروائی گئی شکایت میں الزام عائد کیا کہ بی جے پی نے راہول گاندھی کا امیج مسخ کرنے کے مقصد سے شہر کے کئی مقامات پر قابل اعتراض بیانرس اور پوسٹرس لگائے ہیں۔ بعض بیانروں پر راہول گاندھی کو جے این یو واقعہ سے متعلق مبینہ قوم دشمن موقف کے خلاف وارننگ بھی دی گئی ہے۔ ووہرا نے کہا کہ راہول گاندھی کا امیج مسخ کرنے اور نفرت پھیلانے کیلئے یہ گہری سازش ہے۔

TOPPOPULARRECENT