Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / طلباء میں اختراعی صلاحیتیں اور تحقیقی رجحانات

طلباء میں اختراعی صلاحیتیں اور تحقیقی رجحانات

سلطان العلوم پبلک اسکول حسینی علم میں کاگنیزینٹ کا انعقاد
حیدرآباد ۔ 22 ۔ دسمبر : ( راست ) : سلطان العلوم پبلک اسکول حسینی علم میں کاگنیزینٹ 15 کا تین روزہ پروگرام 21 دسمبر زیر سرپرستی جناب محمد جعفر چیرمین گورننگ کونسل سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی بنجارہ ہلز ، بعد از قرات کلام پاک آغاز عمل میں آیا ۔ اس پروگرام میں جناب ولی اللہ وائس چیرمین سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔ اس کے علاوہ سوسائٹی کے قابل قدر اعلیٰ عہدیدار جناب ظفر جاوید اعزازی سکریٹری ، ڈاکٹر میر اکبر علی خاں ٹریژرر ، جناب نسیم ، جناب ابراہیم علی صدیقی بورڈ آف گورنرس کے ساتھ تمام برانچس کے پرنسپالس طلباء وطالبات اور اولیاء طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ محمد جہانگیر پرنسپال سلطان العلوم پبلک اسکول حسینی علم نے شرکاء کا استقبال کیا اور اپنی افتتاحی تقریر میں کہا کہ کاگنیزینٹ 15 دراصل شخصی تجربات و مشاہدات کے ذریعہ کچھ خاص نالج حاصل کرنا ہے ۔ یہ ہر ایک طلباء کی اختراعی و تحقیقاتی رجحانات کی عملی جانچ کا طریقہ کار ہے ۔ جناب محمد جعفر نے مخاطب کیا اور موصوف نے ایس ایس سی ٹاپرس 2015 کے طلباء کو کیاش ایوارڈ سے نوازا ۔ محمد ولی اللہ نے کہا کہ یہ اسکول علم کی شمع ہے اور علم کے پروانوں کو ہر گلی کوچوں سے کھینچ لاتی ہے ۔ جناب ظفر جاوید نے کہا کہ کاگنیزینٹ 15 سے بہتر کوئی ایکٹویٹی ہو ہی نہیں سکتی ہر طالب علم کو تحقیق کی طرف مائل کرنا سائنٹفیک ڈیولپمنٹ کے لیے ایک سرمایہ ہے جو نوجوانوں کے ذہنوں کی نشوونما کرتا ہے اور اس کے لیے مشقت لازمی ہے ۔ آپ نے اس اسکول کی کارکردگی اور معیاری نتائج کی ستائش کی اور مبارکباد پیش کی ۔ اس پروگرام میں 190 ماڈلس تیار کئے گئے اور 218 طلباء نے حصہ لیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT