Friday , June 22 2018
Home / ہندوستان / طلباء میں مضبوط کردار اور اخلاقی قدروں کو اُجاگر کیا جائے:نائب صدر جمہوریہ

طلباء میں مضبوط کردار اور اخلاقی قدروں کو اُجاگر کیا جائے:نائب صدر جمہوریہ

نئی دہلی19فروری(سیاست ڈاٹ کام )نائب صدر جمہوریہ ہند ایم وینکیانائیڈو نے کہا ہیکہ تعلیم کو ایسا ہونا چاہئے کہ وہ طلباء میں ایک مضبوط کردار پیدا کرے اور اخلاقی قدروں کو جگائے ۔ وہ ممبئی میں آر اے پودار کالج آ ف کامرس اینڈ ایکونومکس کی پلاٹینم جوبلی تقریبات کے افتتاح کے بعد اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔ مہاراشٹر کے ہاؤسنگ کے محکمے کے وزیر جناب پرکاش مہتا اور دیگر شخصیتیں بھی اس موقع پر موجود تھیں۔نائب صدرجمہوریہ نے والدین ، اساتذہ ، اسکولوں اور کالجوں سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ گھروں اور اسکولوں میں ذہنی دباؤ کا ماحول نہیں ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ افسوس کی بات ہے کہ کچھ والدین بچوں کی خطرناک ذہنی کیفیت کو سمجھ نہیں پاتے اور وہ اپنے بچوں کے ذہنی دباؤ کو سمجھنے میں ناکام رہتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اہم موضوع وزیراعظم جناب نریندر مودی کے بھی دل کی بات ہے جنہوں نے ”ایگزام وارئرس” کے عنوان سے ایک کتاب تحریر کی ہے جو امتحانات کی وجہ سے اضطرابیت اور دباؤ پر غلبہ پانے کے مقصد سے لکھی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT