Tuesday , December 12 2017
Home / اضلاع کی خبریں / طلباء میں یونیفارم کی تقسیم

طلباء میں یونیفارم کی تقسیم

کلواکرتی ۔ 7 ۔ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) طلباء و طالبات صرف تعلیم میں ہی نہ بلکہ دیگر میدانوں میں بھی ترقی حاصل کرنے سے ایک بہترین نام حاصل ہوتا ہے ہر ایک طالب علم اپنے مقررہ کردہ سبجیکٹ کو پائے تکمیل تک پہنچانے اور اپنے اندر موجود خفیہ صلاحیتوں کو اُجاگر کرتے ہوئے تعلیمی و دیگر میدانوں میں خوب ترقی حاصل کریں ۔ کل ایم ایل اے ایس ٹی ہاسٹل میں موجود طالبات کے درمیان یونیفارم تقسیم عمل میں لائتے ہوئیہ ان خیالات کا اظہار کیا اس موقع پر انہوں نے پوجا کی گلپوشی کی جو کہ حال ہی میں چار طالبات کے ہمراہ ریٹاک پہاڑ کی چوٹی تک پہنچ کر ہندوستانی پرچم نصب کیا تھا اور کہا کہ طلبہ حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی ہر ایک شئے اور ہر ایک اسکیم سے بھرپور فائدہ حاصل کریں اور کبھی بھی کوئی بھی طالب علم درمیان میں اپنی تعلیم ہرگز منقطع نہ کرے اس موقع پر ایم ایل اے کے ہمراہ انچارج پرنسپل راگھوپتی کے علاوہ ٹیچرس موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT