Monday , October 15 2018
Home / دنیا / طلباء پر غیرقانونی طور پر ’’میسجنگ ایپ‘‘ استعمال کرنے کا الزام

طلباء پر غیرقانونی طور پر ’’میسجنگ ایپ‘‘ استعمال کرنے کا الزام

کولمبس (یو ایس) ۔ 10 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی نے آج 83 انڈر گریجویٹ طلباء پر گروپ مسیجنگ ایپ کا استعمال کرتے ہوئے کلاس ورک میں بے ایمانی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ اسکول کا استدلال ہیکہ طلباء نے گریڈیڈ اسٹائنمنٹس میں غیرقانونی شراکت کے ذریعہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے۔ یونیورسٹی کے ایک ترجمان کا کہنا ہیکہ گروپ میسجنگ ایپس استعمال کرنے کی اجازت ہے۔ تاہم اس پر دیگر مواصلاتی نظام کی طرح عائد کئے جانے والے اصول و ضوابط کا اطلاق ہونا چاہئے۔ یونیورسٹی کی کمیٹی برائے اکیڈیمک مس کنڈکٹ نے بزنس اسکول میں ایک پروفیسر کی جانب سے ان الزامات کا انکشاف کرنے کے بعد پوری تحقیقات کی تھی۔ اگر طلباء کو خاطی پایا گیا تو ان پر بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے یا پھر انہیں یونیورسٹی سے خارج کردیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT