Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / طلباء کا نفسیاتی معائنہ کرانے حکومت کا منصوبہ

طلباء کا نفسیاتی معائنہ کرانے حکومت کا منصوبہ

نصاب کے انتخاب میں طلباء کے مزاج اور سوچ کی جانچ ضروری
نئی دہلی 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزارت فروغ انسانی وسائل کی جانب سے ایک ایسے ٹسٹ کو فروغ دیا جارہا ہے جس کی مدد سے طلباء کی ذہنی نشوونما اور نفسیات کا پتہ چلایا جائے گا۔ اسکولی طلباء کو اپنے تعلیمی شعبوں میں کس نصاب میں دلچسپی ہے اس کا علم ہوجائے گا اور وہ راست کورس کی جانب مائل بہ علم ہوسکیں گے۔ وزارت فروغ انسانی وسائل نے سنٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن (CBSE) نیشنل کونسل فار ایجوکیشن ریسرچ اینڈ ٹریننگ (NCERT) اور نفسیاتی ماہرین پر مشتمل ٹیم یا ٹاسک فورس تشکیل دی ہے۔ یہ ٹیم اس مجوزہ تجزیاتی ٹسٹ کا گروٹو ٹائپ طریقہ کار وضع کرے گی۔ سرکاری ذرائع نے کہاکہ فی الوقت یہ ٹیم IX ویں کلاس کے لئے ٹسٹ کا متن تیار کررہی ہے۔ سی بی ایس ای، این سی ای آر ٹی اور دیگر اداروں سے تعلق رکھنے والے ماہرین طلباء کی اپنی صلاحیتوں کی جانچ کرنے والا پروٹو ٹائپ تیار کریں گے۔ ابتداء میں بعض شعبوں میں والینٹری ٹسٹ لیا جائے گا اور اس سے حاصل ہونے والے نتائج کی بنیاد پر وزارت فروغ انسانی وسائل کی جانب سے اس تجزیاتی ٹسٹ کو ریاستی حکومتوں کے دائرہ کار تک وسعت دی جائے گی۔ گزشتہ ماہ وزارت فروغ انسانی وسائل کے عہدیداروں کے ساتھ سکریٹری اسکولی تعلیم کی ملاقات میں اس ٹسٹ کے طور طریقوں کا جائزہ لیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT