Tuesday , August 21 2018
Home / شہر کی خبریں / طلباء کو بچپن سے ہی مثبت سوچ و فکر پیدا کرنے کا مشورہ

طلباء کو بچپن سے ہی مثبت سوچ و فکر پیدا کرنے کا مشورہ

صدر جمہوریہ ہند کا دورہ سرکاری اسکول ، گورنر اور وزراء کی بھی شرکت
حیدرآباد ۔ 20 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے طلبہ کو بچپن سے مثبت سونچ و فکر اختیار کرنے پر زور دیتے ہوئے سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر عبدالکلام کو اپنی زندگی کا رول ماڈل بنانے کا مشورہ دیا ۔ آج سوماجی گوڑہ میں راج بھون کے سرکاری اسکول کا گورنر ای ایس ایل نرسمہن کے ساتھ دورہ کیا اور اسکول کے احاطے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طلبہ کو مفید مشورے دئیے ۔ اس موقع پر ڈپٹی چیف منسٹرس محمد محمود علی ، کڈیم سری ہری ، رکن پارلیمنٹ بنڈارو دتاتریہ ، رکن اسمبلی رامچندرا ریڈی ، کارپوریٹر وجیہ ریڈی ، محکمہ تعلیم کی اسپیشل چیف سکریٹری رنجیو اچاریہ پرنسپل سکریٹری ہری پرت سنگھ جی اے ڈی سکریٹری اور سنہا سکریٹری ارجن راؤ محکمہ تعلیم کے کمشنر کشن ، کلکٹر حیدرآباد یوگیتا رانا کے علاوہ دوسرے عہدیدار بھی موجود تھے ۔ صدر جمہوریہ نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زندگی میں ترقی کرنے کے لیے طلبہ کو بچپن سے مثبت سونچ و فکر اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ سخت محنت و مشقت کرنے کا مشورہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ صبر و استقلال نہ اپنانے والوں کا ذہن ہمیشہ منتشر رہتا ہے اور وہ اپنی منزل کو طئے کرنے میں ناکام ہوتے ہیں ۔ انہوں نے طلبہ کو شارٹ کٹ کی پالیسی سے دستبرداری اختیار کرتے ہوئے کامیاب اور باوقار زندگی گذارنے اور اچھے شہری کہلانے کے لیے ڈاکٹر عبدالکلام کو اپنا رول ماڈل بنانے کا مشورہ دیا ۔ رام ناتھ کووند نے کہا کہ مثبت سونچ اپنائے بغیر روشن مستقبل کی توقع رکھنا فضول ہے ۔ طلبہ کو بہتر تعلیمی مظاہرے کے ساتھ اچھے انسان بننے پر زور دیا اور سماج کی ترقی میں اہم رول ادا کرتے ہوئے جو تم نے حاصل کیا ہے ۔ مثبت سونچ کو آگے بڑھانے پر زور دیا ۔ صدر جمہوریہ ہند نے طلبہ کو تلگو ، انگریزی کے ساتھ ہندی زبان کو بھی دلچسپی سے سیکھنے کا مشورہ دیا ۔ رامناتھ کووند نے راج بھون اسکول کی ای لائبریری ، ڈیجیٹل کلاسیس کی سہولتوں ، طلبہ میں تقسیم کی جانے والی مفت کتابیں ، یونیفارم وغیرہ کی ستائش کی اور کہا کہ ملک کے کسی دوسری سرکاری اسکول میں ایسی سہولتیں نہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے طلبہ کو ان سہولتوں سے پوری طرح استفادہ کرنے پر زور دیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT