Saturday , January 20 2018
Home / دنیا / طلباء کیلئے این سی سی لازمی نہیں : حکومت

طلباء کیلئے این سی سی لازمی نہیں : حکومت

نئی دہلی ۔ 19 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج 15 لاکھ کے نشانہ تک پہنچنے کے لیے این سی سی کیڈٹ میں مرحلہ وار اضافہ کا فیصلہ کیا ہے ۔ لیکن یہ ہر ایک طالب علم کے لیے لازمی نہیں ہے ۔ وزیر دفاع منوہر پاریکر نے آج لوک سبھا میں یہ اطلاع دی اور بتایا کہ تعلیمی اداروں میں این سی سی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی مسلسل کوششیں جاری رہیں گی اور مرحلہ

نئی دہلی ۔ 19 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج 15 لاکھ کے نشانہ تک پہنچنے کے لیے این سی سی کیڈٹ میں مرحلہ وار اضافہ کا فیصلہ کیا ہے ۔ لیکن یہ ہر ایک طالب علم کے لیے لازمی نہیں ہے ۔ وزیر دفاع منوہر پاریکر نے آج لوک سبھا میں یہ اطلاع دی اور بتایا کہ تعلیمی اداروں میں این سی سی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی مسلسل کوششیں جاری رہیں گی اور مرحلہ اور طریقہ پر کیڈٹ کو 2 لاکھ سے 15 لاکھ تک کردیا جائے گا ۔ تاہم انہوں نے وضاحت کی کہ این سی سی سرگرمیوں میں حصہ لینا ہر ایک طالب علم کے لیے لازمی نہیں ہوگا ۔ کیوں کہ بعض تعلیمی اداروں میں جگہ کی تنگی اور انتظامات کا فقدان رہتا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر دفاع نے کہا کہ مسلح افواج میں بھرتی کے وقت 10 تا 12 فیصد امیدوار این سی سی سے لیے جاتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT