Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / طلباء کی جانب سے ڈرائیونگ کرنے پر والدین اور تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائی

طلباء کی جانب سے ڈرائیونگ کرنے پر والدین اور تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائی

حیدرآباد ۔ 24 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : کم عمر طلباء گاڑی استعمال کرتے ہوئے اسکول یا کالج پہونچنے پر تعلیمی اداروں کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرنے سٹی ٹرافک پولیس اقدامات کررہی ہے ۔ بغیر لائسنس کے گاڑیاں چلانے کے خلاف ٹرافک پولیس کے کئی طرح کے اقدامات کرنے کے باوجود بعض اولیائے طلباء اپنے بچوں کو گاڑیاں فراہم کررہے ہیں حالانکہ ٹرافک پولیس گاڑیاں چلانے والے بچوں کو پکڑ کر والدین کے ساتھ کونسلنگ کرچکی ہے اور بچوں کے گاڑیاں چلانے کے روک تھام کے طور پر پولیس نے تعلیمی اداروں میں پارکنگ سہولیات فراہم نہ کرنے کے لیے اداروں کے ذمہ داران کو ہدایات جاری کررہی ہے ۔ اور پولیس ان ہدایات پر عمل نہ کرنے والے تعلیمی اداروں کے ذمہ داروں کے خلاف بھی کارروائی کرنے کے اقدامات کررہی ہے ۔ 18 برس عمر کی تکمیل کرنے والوں کو ہی ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے جاتے ہیں ۔ قواعد و ضوابط کو نظر انداز کر کے کم عمر بچے گاڑیاں چلا رہے ہیں اتنا ہی نہیں کم عمر بچے کیاش ڈرائیونگ اور ریجنگ میں بھی حصہ لے رہے ہیں ۔ پولیس کی چیکنگ کے دوران اتوار کے دن 400 کم عمر بچے گاڑیاں چلاتے ہوئے پکڑے گئے ہیں اور ان سب کو والدین کے ساتھ کونسلنگ دینے کا ٹرافک ڈی سی پی رنگناتھ نے اعلان کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT