Tuesday , June 19 2018
Home / شہر کی خبریں / طلباء کی قربانیوں کے باعث تلنگانہ ریاست کا قیام : غدر

طلباء کی قربانیوں کے باعث تلنگانہ ریاست کا قیام : غدر

حیدرآباد ۔ 15 ۔ اپریل (سیاست نیوز) انقلابی شاعر غدر نے آج بعض سیاسی پارٹیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ ریاست کے قیام کے حصول میں سب سے زیادہ کامیابی طلباء کو ملی ہے۔ تلنگانہ کا قیام شہیدان تلنگانہ کی قربانیوں کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے اس بات کو تسلیم کرنے سے انکار کیا کہ کانگریس نے تلنگانہ بنایا ہے اور ٹی آر ایس نے تلنگانہ حاص

حیدرآباد ۔ 15 ۔ اپریل (سیاست نیوز) انقلابی شاعر غدر نے آج بعض سیاسی پارٹیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ ریاست کے قیام کے حصول میں سب سے زیادہ کامیابی طلباء کو ملی ہے۔ تلنگانہ کا قیام شہیدان تلنگانہ کی قربانیوں کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے اس بات کو تسلیم کرنے سے انکار کیا کہ کانگریس نے تلنگانہ بنایا ہے اور ٹی آر ایس نے تلنگانہ حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ غدر نے کہا کہ دراصل تلنگانہ شہیدوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ سکریٹریٹ میں چیف سکریٹری پی کے موہنتی کو ایک یادداشت پیش کرنے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے غدر نے کہا کہ انہوں نے چیف سکریٹری سے مطالبہ کیا کہ محکمہ سیاحت کے عارضی ملازمین کو عبوری راحت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سماجی انصاف کیلئے وہ اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

TOPPOPULARRECENT