Sunday , February 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / طلباء کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا مشورہ

طلباء کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا مشورہ

کریم نگر ۔ 25 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : آج کے طلباء برادری میں کھوج ، ایجاد کی ترغیب کے لیے اس طرح کے مختلف معلوماتی نمائش کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔ اس کی وجہ سے کئی مسائل کا حل بھی نکل آتا ہے یا آسانی پیدا ہوجاتی ہے ۔ وزیر فینانس ایٹالہ راجندر نے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ وہ الفورس جیکس اسکول میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن محکمہ کے تحت منعقدہ ضلع سائنس معلوماتی نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کی خود کشی کے انسداد ، فلورائیڈ سے عوام متاثر نہ ہونے دینے جیسے مسائل کی یکسوئی کے لیے طلباء کی معلوماتی نمائش ایک قطب نما ہے ۔ انہوں نے کہا کہ طلباء میں سائنسی عصری معلومات کی کوئی کمی نہیں ہے ۔ ان کی پوشیدہ صلاحیتوں سے عوام کو استفادہ ہو ۔ اس طرح کی فکر ہونی چاہئے ۔ تبھی ایک خوشحال پرامن سماج کی تشکیل ہوگی ۔ آج جس طرح سے سائنس کے تخلیقی علم میں اضافہ ہورہا ہے ۔ اسی طرح تخریبی رجحان بھی پیدا ہوتا جارہا ہے ۔ اسکولس میں اساتذہ کی جانب دی جارہی نصیحتوں حکایتوں کو توجہ سے سن کر دل و دماغ میں محفوظ کرلینا چاہئے اور ان پر عمل کرتے ہوئے ترقی کی طرف قدم بڑھانا چاہئے ۔ طلباء و طالبات کو تعمیری سوچ کو اپنا لینا چاہئے ۔ رکن اسمبلی کریم نگر گنگولا کملا کر نے اپنے خطاب میں کہا کہ علم انسانی ترقی کے لیے ضروری ہے ۔ مرد ہو کہ عورت تعلیمی معلومات کی طرف توجہ دیں ۔ تلنگانہ حکومت کے روبہ عمل طریقہ کار سے آنے والے دنوں میں سرکاری اسکولس کی مزید ترقی ہوگی ۔ سرکاری اسکولس میں بچوں کو شریک کروانے میں والدین کو آج جو شک و شبہات ہیں دور ہوجائیں گے ۔ ڈی ای او وینکٹیشورلو نے کہا کہ 500 اسکولس میں 336 اسکولس کے بچوں نے اپنی تخلیقات کی یہاں نمائش کی ہے ۔ ٹیچرس نے بھی ان کی مدد کی ہے ۔ اس پروگرام میں الفورس تعلیمی ادارہ کے مالک وی نریندر ریڈی ، کے کشن ریڈی ، والی شیکھر راؤ کے سنجیوا ریڈی ، انورادھا ، ٹیچرس ہیڈ ماسٹرس اور طلباء شریک تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT