Wednesday , December 19 2018

طلباء کے ہاسٹل سے لیاپ ٹاپس سارق گرفتار

حیدرآباد۔ 14 فروری (سیاست نیوز) طلباء کے ہاسٹلس میں داخل ہوکر لیاپ ٹاپس کا سرقہ کرنے والے ایک سارق کو پولیس ایس آر نگر نے گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 21 مسروقہ لیاپ ٹاپس کو برآمد کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 32 سالہ ای سریکانت ریڈی متوطن ضلع گنٹور علاقہ آر ایس نگر اور امیرپیٹ میں واقع مختلف طلباء کے ہاسٹلس میں داخل ہوکر ان کے قیمتی لیاپ ٹاپس کا سرقہ کیا تھا۔ پولیس نے سریکانت ریڈی کے قبضہ سے 10 لاکھ روپئے مالیتی لیاپ ٹاپس برآمد کرتے ہوئے اسے عدالت میں پیش کرنے کے بعد جیل بھیج دیا۔

TOPPOPULARRECENT