Friday , September 21 2018
Home / ہندوستان / طلبا سے سوچھ بھارت مہم کا حصہ بننے صدر جمہوریہ کی اپیل

طلبا سے سوچھ بھارت مہم کا حصہ بننے صدر جمہوریہ کی اپیل

نئی دہلی 14 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے آج یوم اطفال کے موقع پر ان سے ملاقات کیلئے آنے والے طلبا سے کہا کہ وہ اپنے اسکولس اور اطراف و اکناف کے ماحول کو صاف رکھیں۔ انہوں نے طلبا سے کہا کہ وہ سوچھ بھارت مہم کا حصہ بن جائیں۔ تقریبا 110 اسکولس سے تعلق رکھنے والے طلبا نے راشٹرپتی بھون پہونچ کر یوم اطفال کے موقع پر صدر جمہ

نئی دہلی 14 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے آج یوم اطفال کے موقع پر ان سے ملاقات کیلئے آنے والے طلبا سے کہا کہ وہ اپنے اسکولس اور اطراف و اکناف کے ماحول کو صاف رکھیں۔ انہوں نے طلبا سے کہا کہ وہ سوچھ بھارت مہم کا حصہ بن جائیں۔ تقریبا 110 اسکولس سے تعلق رکھنے والے طلبا نے راشٹرپتی بھون پہونچ کر یوم اطفال کے موقع پر صدر جمہوریہ سے ملاقات کی تھی ۔ انہوں نے طلبا سے کہا کہ وہ مرکزی حکومت کے سوچھ بھارت ابھیان کو کامیابی سے ہمکنار کریں۔ انہوں نے طلبا سے کہا کہ اگر سب مل کر صفائی مہم چلائیں اور اپنے آس پاس صفائی پر توجہ دیں تو یقینی طور پر ہندوستان صاف ستھرا ملک بن جائے گا ۔

شاردا اسکام: کنال گھوش کا
اقدام خودکشی
کولکتہ /14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ترنمول کانگریس کے معطل شدہ رکن پارلیمنٹ اور شاردا اسکام کے ملزم کنال گھوش نے آج نیند کی گولیوں کی زائد مقدار کھاکر مبینہ خودکشی کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں جیل سپرنٹنڈنٹ، ڈاکٹر اور ڈیوٹی پر موجود عملہ کو معطل کردیا گیا۔ جیل میں محروس کنال گھوش نے پریڈنسی جیل میں کل رات خودکشی کی کوشش کی۔ اپوزیشن نے حکومت پر لاپرواہی کا الزام عائد کیا اور کہا کہ حکومت نے کنال گھوش کو خودکشی کے لئے مجبور کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT