Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / طلبہ آر ایس ایس کی سوچ کو رد کررہے ہیں:نواب ملک

طلبہ آر ایس ایس کی سوچ کو رد کررہے ہیں:نواب ملک

ممبئی، 15ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) حال ہی میں آسام، پنجاب، دہلی یونیورسٹی اور جے این یو میں ہوئے انتخابات جس میں آر ایس ایس کی طلبہ تنظیم اکھل بھارتیہ ودیارتی پریشد کو زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ، اس پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے راشٹروادی کانگریس پارٹی کے قومی ترجمان نواب ملک نے کہا کہ یونیورسٹیوں کے انتخابات کے نتائج سے یہ واضح اشارہ مل رہا ہے کہ طلبہ آر ایس ایس کے نظریات کو رد کررہے ہیں۔مذکورہ یونیورسیٹیوں کے انتخابی نتائج کا 2019 کے انتخابات پر یقینی اثر پڑے گا اور طلبہ کی ہی طرح ملک کے عوام بھی آرایس ایس کے نظریات کو رد کردے گی۔

TOPPOPULARRECENT