Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / طلبہ اور نوجوانوں پر جھوٹے مقدمات سے دستبرداری کا مطالبہ

طلبہ اور نوجوانوں پر جھوٹے مقدمات سے دستبرداری کا مطالبہ

حکومت تلنگانہ کی کارکردگی پر تنقید ، ہرا گوپال و دیگر کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 18 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : ٹی آر ایس حکومت ان دنوں طلباء ، طلباء تنظیموں ، عوامی تنظیموں ، نوجوانوں پر خواہ مخواہ غلط مقدمات درج کرتے ہوئے انہیں مختلف مسائل کی یکسوئی کے لیے کی جانے والی جدوجہد پر روک لگوانے کی کوشش کررہی ہے ۔ اس کے ایک حصہ کے طور پر آج تلنگانہ ودھیاتی ویدکا ، تلنگانہ یوجنا سمیکا ، ٹی وائی ایف تلنگانہ رعیتو سمیتی کے قائدین پروفیسر ہری گوپال ، پروفیسر لکشمیا نارائن ، مدھو ریڈی ، گجرل بھدری نے آج پریس کانفرنس میں اس کا اظہار کیا ۔ اور کہا کہ طلباء کو شک کی بنیادوں پر گرفتار کیا جارہا ہے ۔ اور یہ دستور کے بالکل مغائر ہے ۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ اپنے پالیسی و پروگرام میں تبدیلی لائے ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر دراصل مرکز کے اشاروں پر چلنے کو اپنا مقصد بنالیا ہے اور اب تک جن طلباء کے مقدمات عدالت میں زیر دوران ہے ۔ ان مقدمات کو کالعدم قرار دیں ۔ پروفیسر کے لکشما نارائنا نے کہا کہ جن طلباء کو گرفتار کرتے ہوئے ہراساں کیا جارہا ہے ۔ ان کی فوری رہائی عمل میں لائی جائے ۔ مسٹر مدھو ریڈی تلنگانہ راشٹرا ودھیا نے کہا کہ طلباء پر پولیس کی کڑی نظر ہے وہ تعلیم حاصل کرنے یونیورسٹیوں کا رخ کرتے ہیں لیکن ان پر پولیس چور کی نظر رکھنا بے معنی ہے ۔ جب کہ چور کھلم کھلا سڑکوں پر آزادانہ گھوم رہے ہیں ۔ اس موقع پر دیگر قائدین نے حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ تلنگانہ میں پولیس کا چاروں طرف غنڈہ گردی کا بڑھ جانا پروفیسرس ، طلباء پر مقدمات درج کرنے کے لیے راتوں میں چوروں کی طرح پولیس کا گھروں پر آکر گرفتار کرنا ان تمام کو ختم کرنا بے حد ضروری ہے ۔۔

میڑچل ڈسٹرکٹ کلکٹر کی دیوالی پر مبارکباد
میڑچل /18 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ضلع کلکٹر میڑچل مسٹر ایم وی ریڈی نے دیوالی کے موقع پر عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے تہوار کو خوشیوں سے منانے کی اپیل کی ۔ انہوں نے تہوار کے دوران احتیاط سے کام لیتے ہوئے تمام کے ساتھ خوشیاں بانٹنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ ضلع کی ترقی میں تمام شہریوں کو حصہ لیتے ہوئے ہر شعبہ میں ضلع کو سرفہرست مقام دلانے کی امید ظاہر کی ۔

TOPPOPULARRECENT