Tuesday , January 23 2018
Home / شہر کی خبریں / طلبہ بہتر انسانی اقدار پر توجہ مرکوز کریں

طلبہ بہتر انسانی اقدار پر توجہ مرکوز کریں

حیدرآباد پبلک اسکول کی تقسیم انعامات تقریب ، میجر جنرل آر کے جگا کا خطاب

حیدرآباد پبلک اسکول کی تقسیم انعامات تقریب ، میجر جنرل آر کے جگا کا خطاب
حیدرآباد ۔ 4 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد پبلک اسکول بیگم پیٹ میں منعقدہ تقسیم انعامات تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل آر کے جگا جی او سی 54 انفنٹری ڈیویژن نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ بہتر انسانی اقدار اور بہتر کام پر توجہ مرکوز کریں ۔ انہوں نے طلبہ قائد کے کام کو یہ ذمہ داری والا کام بتاتے ہوئے کہا کہ اس کے سبب دوسرے طلبہ خود کو محفوظ سمجھتے ہیں جب کہ طلبہ قائد کا رویہ مثبت ہونا چاہئے نہ کہ منفی اور منفی رویہ کبھی اونچے مقام پر نہیں لے جاسکتا ۔ قبل ازیں میجر جنرل جگا نے بری ، بحری اور فضائی فوجی جوانوں پر مشتمل پریڈ کا معائنہ کیا اور طلبہ میں انعامات تقسیم کیں ۔ ایک بیسٹ این سی سی کیڈٹ ماسٹر پی آکاش ریڈی کو آر کے جگانے کین آف آنر کا اعزاز عطا کیا ۔ پرنسپال مسرس رامن دیپ کورسری نے حیدرآباد پبلک اسکول بیگم پیٹ کی کارکردگی پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے سینئیر طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ جونیر طلبہ کے لیے رول ماڈل بنے ۔ انہوں نے بہتر نتائج کی ستائش کی اور رپورٹ پیش کی ۔ انہوں نے کہا کہ اسکول نے آئی سی ایس ای اور او ایس سی 2014 میں سو فیصد نتائج حاصل کیں ۔ 110 طلبہ ڈسٹنکشن میں کامیاب ہوئے ۔ اسکول ٹاپر رچیتا ڈاش کو تہنیت پیش کی گئی اور کئی گولڈ میڈلس دئیے گئے جب کہ ویدھی متل و دیگر کو بھی ایوارڈ دئیے گئے ہیڈ بوائے ماسٹر پرانو اور ہیڈ گرلز مس شیلا پسی نے بھی خطاب کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT