Thursday , November 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / طلبہ سنہری تلنگانہ کے حصہ دار بن جائیں

طلبہ سنہری تلنگانہ کے حصہ دار بن جائیں

کریم نگر ۔ 13 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) کریم نگر پریس بھون میں عثمانیہ کے طلبہ بی سی جوائٹ ایکشن کمیٹی کے چیرمین ڈاکٹر دوڑی میٹلہ بالاراجو یادو کی پریس کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس موقع پر انہوں نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر کے چند رشیکھر راؤ عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبہ قائدین بلکا سمن کو رکن پارلیمنٹ ‘ گادری کشو کو رکن اسمبلی اور رام موہن کو حیدرآباد کیمیئر بنانے کی بات کہی ۔ اس تعلق سے کانگریس پارٹی اور تلگودیشم پارٹی کے قائدین کو غور و فکر کرنے کی ضرورت ہے ۔ چیف منسٹر نے پولیس اور سب انسپکٹرکے ملازمتوں کیلئے حد عمر میں اضافہ کیا ۔ سات کروڑ روپئے فیس کے بقایا جات کی اجرائی عمل میں لائی ‘ ہاسٹلوں میں باریک اور عمدہ چاول سربراہ کئے ‘ یہ سبھی چند رشیکھر راؤ کے کانارمے ہیں ۔ اس کے علاوہ ریاست تلنگانہ میں بی سی طبقہ کو 29%‘ ایس سی طبقہ کو 18% ‘ ایس ٹی طبقہ کو 33% تحفظات مختص کردیا ۔ آبپاشی پراجکٹوں کی تعمیری کاموں کو پاور پوائنٹ دیا ۔ اب تک کسی بھی حکومت نے اس طرح کے کام نہیں کئے ۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ چندر شیکر راؤ سنہریتلنگانہ کی تعمیر کی طرف گامزن ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بی سی تحریک قائد آر کرشنیا کی فیس ریمبرسمنٹ کے تعلق سے حکومت پر تنقید درست نہیں ہے نیز بی سی طبقہ کے ایجنڈہ کو چندرا بابو ایجنڈہ کا نام دینا بند کردیں ۔ اس پریس کانفرنس میں ٹی آر ایس کے قائد این چکولانا گاراجو‘گالی روی یادو ‘ راجو ‘ ہنمنت راؤ ‘ بی وینو ‘ شواپردیپ ‘ انوشی کے علاوہ دیگر طلبہ بھی موجود تھے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT