Tuesday , September 18 2018
Home / شہر کی خبریں / طلبہ میں امتحانات کے خوف کو دور کرنے پر سیشن کا انعقاد

طلبہ میں امتحانات کے خوف کو دور کرنے پر سیشن کا انعقاد

حیدرآباد ۔ 17 مارچ (سیاست نیوز) نالندہ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس کی جانب سے امتحان کے خوف پر قابو پانے اور اس طرح کے خوف کو دور کرنے کیلئے ایک دلچسپ سیشن منعقد کیا۔ اے این سدرشن راؤ سابق ڈی ای او اور ہارورڈ یونیورسٹی کے سائیکالوجسٹ ایم سوریہ نے طلبہ کو بتایا کہ امتحان کا خوف کس طرح دور کیا جائے اور کسی دباؤ کے بغیر کس طرح رہا جائے۔ اس موقع پر شیلارام موہن نے ایک پراکٹیکل سیشن منعقد کیا اور انہوں نے معمولی باتوں کے ذریعہ طلبہ کو مفید مشورے دیئے۔ اس موقع پر ایم سرینواس راجا، وائس چیرمین نالندہ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس نے کہا کہ عام طور پر یہ سنا جاتا ہیکہ ہزاروں طلبہ سالانہ امتحانات کے خوف میں مبتلاء ہوتے ہیں اور فکرمند رہتے ہیں اور بعض طلبہ اس خوف کے تحت انتہائی اقدام جیسے خودکشی کے بارے سوچتے ہیں لیکن اس کا حل نہیں ہے۔ انہوں نے اولیائے طلباء پر زور دیا کہ وہ ان کے بچوں میں انٹرپرینئر اور قائدانہ صلاحیتوں کو پروان چڑھائیں۔

TOPPOPULARRECENT