Friday , January 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / طلبہ میں امدادی رقم کی تقسیم

طلبہ میں امدادی رقم کی تقسیم

اوٹکور /17 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حیدرآباد زکوۃ اینڈ چیارٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے ضلع پریشد ہائی اسکول ( زکور ) میں دسویں جماعت کامیاب طلباء کے علاوہ جماعت ہشتم اور نہم کے بھی طلباء میں جو اول ، دوم اور سوم میں کامیاب ہوئے ہیں ان طلباء میں 1500، 2000 اور 3000 روپیوں کی تقسیم عمل میں لائی گئی ۔ اس موقع پر جملہ رقم 49,500 ہزار روپئے اوٹکور مستقر کے

اوٹکور /17 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حیدرآباد زکوۃ اینڈ چیارٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے ضلع پریشد ہائی اسکول ( زکور ) میں دسویں جماعت کامیاب طلباء کے علاوہ جماعت ہشتم اور نہم کے بھی طلباء میں جو اول ، دوم اور سوم میں کامیاب ہوئے ہیں ان طلباء میں 1500، 2000 اور 3000 روپیوں کی تقسیم عمل میں لائی گئی ۔ اس موقع پر جملہ رقم 49,500 ہزار روپئے اوٹکور مستقر کے علاوہ پورلہ خودر کے طلبا کو دئے گئے ۔ اس موقع پر ایک جلسہ منعقد ہوا ۔ جناب ضیاء الدین نے کہا کہ تعلیم سے ہی قوموں کا عروج ہے ۔ انہوںنے کہا کہ قرآن مجید میں تعلیم کے حصول کو فرض قرار دیا ہے ۔ انہوں نے طلباء کو مشورہ دیا کہ آپ حضرات معمولی نوکری جیسے چپراسی ، کلرک وغیرہ کی نہ ڈھونڈے بلکہ اچھے سے اچھے عہدے IAS اور IPS اور ڈاکٹرس ، انجینئیر اور پائیلیٹ بننے کی کوشش کریں ۔ یہ سب کب ہوتا پہلے تعلیم کے حصول میں محنت و لگن کریں ۔ اس کے علاوہ جناب بی رنگاریڈی کیپٹن ٹرسٹ وظیفہ یاب IASآفیسر نے بھی طلباء کو مفید مشوروں سے نوازا ۔ اس موقع پر جناب نثار احمد ، جناب واحد خان ، جناب احمد خان ، محمد امتیاز ، خواجہ بی موجود تھی ۔

TOPPOPULARRECENT