Thursday , December 14 2017
Home / اضلاع کی خبریں / طلبہ میں انگلش اسپوکن بکس کی مفت تقسیم

طلبہ میں انگلش اسپوکن بکس کی مفت تقسیم

سرپورٹاؤن۔16 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن رکن اسمبلی کونیرو کونپا کی جانب سے ہمیشہ سے ہی عوامی خدمات کرنے کا جذبہ موجود ہے اور اس مقصد کے تحت آج15ڈسمبر کو سرپور ٹاؤن رکن اسمبلی کونیرو کونپا نے ہنگامی دورہ کرتے ہوئے سرپور ٹاؤن کے چار ضلع پریشد ہائی اسکولوں میں دسویں جماعت کے لڑکے لڑکیاں کو انگلش زبان پر عبور حاصل کرنے کیلئے اور تعلیمی قابلیت میں اضافہ کرنے کی غرض سے رکن اسمبلی کونیرو کونپا نے اپنے ذاتی رقم سے تمام دسویں جماعت کے لڑکے اور لڑکیوں میںانگلش اسپوکن بکس کی مفت تقسیم عمل میں لائی ۔ اس ہنگامی دورہ کے موقع پر رکن اسمبلی کے ہمراہ میجر گرام پنچایت سرپنچ سید خضر حسین ‘ زیڈ پی ٹی سی رام نائیک ‘ تحصیلدار رمیش بابو ‘ منڈل ایجوکیشن آفیسر ایس پرکاش ‘ مسلم میناریٹی صدر محمد عاشق حسین ‘ مسلم میناریٹی قائدین ایم اے رزاق ‘ ایس رمیش ‘ ایم اے سلیم ‘ رکن گرام پنچایت محمد عفت حسین کے علاوہ دوسرے بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی کونیرو کونپا نے سرپور ٹاؤن کے ایس ٹی گرلز آشرم ہائی اسکول ‘ کستوربا گاندھی ہاسپٹل ‘ ایس ٹی بوائز ہائی اسکول اور ضلع پریشد ہائی اسکول تلگو اور اردو میڈیم کے لڑکے اور لڑکیوں میں مفت انگلش اسپوکشن بکس کی تقسیم کی ۔ بعدازاں انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس انگلش اسپوکشن بکس کی تقسیم کرنے کا مقصد حلقہ کے سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں میں انگلش مضمون میں بہتری اور انگلش زبان اور قابلیت میں اضافہ ہوں اور محنت و لگن کے ذریعہ سالانہ امتحانات میںاچھے نمبرات حاصل کرتے ہوئے اپنے والدین ‘ ٹیچرس کے ساتھ ساتھ اپنے گاؤں کا نام روشن کرنے پر مجھے خوشی ہوگی اور میرا بھی نام ہوگا ۔ اس لئے انگلش مضزون کی بکس کو پڑھنے کا مشورہ دیا ۔

TOPPOPULARRECENT