Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / طلبہ میں کامیابی کیلئے یقین کامل، مشاہدہ نفس ضروری

طلبہ میں کامیابی کیلئے یقین کامل، مشاہدہ نفس ضروری

آئی آئی آئی ٹی کانوکیشن تقریب، بانی یو ٹی وی گروپ کا خطاب
حیدرآباد ۔ 13 اگست (سیاست نیوز) کسی طالب علم کے اندر یقین کامل کی کیفیت انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔ طالب علم کو اپنی ذات کا مشاہدہ کرنا چاہئے جبکہ یہ طالب کو زندگی کے میدان میں آگے بڑھنے میں انتہائی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ بانی یو ٹی وی گروپ رونی اسکری والا نے یہاں آئی آئی آئی ٹی حیدرآباد کی 15 ویں کانوکیشن تقریب سے خطاب کے دوران طلبہ کو مشورہ دیتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے اپنی زندگی کے حالات بتاتے ہوئے کہا کہ انہیں (رونی اسکری والا) یو ٹی وی کو ایک برانڈ میں تبدیل کرنے کا یقین کامل تھا اور بعدازاں کئی فلمیں ہٹ گئیں۔ ان کی ایک فلم میں وزیردفاع کا قتل ہوتے دکھایا گیا۔ سنسر بورڈ نے اس پر اعتراض کیا۔ تاہم فوج کے تینوں سربراہوں اور اس وقت کے وزیردفاع سے بات چیت کے بعد انہوں نے فلم کی ریلیز کیلئے تیار ہوگئے جبکہ انہیں (رونی) فلم کی ریلیز کا یقین کامل تھا۔ انہوں نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے اندر اعتماد پیدا کریں۔ انہوں نے کہا طلبہ اپنے اندر رابطہ صلاحیتوں کو ابھاریں جبکہ تبدیلی بھی ایک اہم خبر ہے۔ اس موقع پر پی ایچ ڈی ڈگریاں اور میڈلس پیش کئے گئے اور میٹ طلبہ کو ایوارڈس دیئے گئے ۔ قبل ازیں پروفیسر راج ریڈی صدرنشین گورننگ کونسل نے ٹیکنالوجیس میں زبردست ترقی پر روشنی ڈالتے ہوئے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ بہتر انسانی معاشرہ کیلئے خدمات انجام دیں۔ پروفیسر جے نارائن نے ڈائرکٹرس رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پر پروفیسر پردیپ اور دیگر فیاکلٹس ممبرس بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT