Sunday , December 17 2017
Home / جرائم و حادثات / طلبہ پر حملہ کے الزام میں انجینئیرنگ طالب علم گرفتار

طلبہ پر حملہ کے الزام میں انجینئیرنگ طالب علم گرفتار

حیدرآباد /23 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) پیٹ بشیرآباد پولیس نے ایک انجینیئرنگ کے طالب علم کو گرفتار کرلیا جس نے گذشتہ روز ایک حملہ میں دو طلبہ کو شدید زخمی کردیا تھا ۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس پیٹ بشیرآباد مسٹر اے سرینواس نے بتایا کہ روہیت نامی طالب علم کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ جس نے گذشتہ روز کالج میں دو طلبہ پر بلیڈ سے حملہ کردیا تھا اور یہ دو طلبہ بھونیشور اور وائبھونیواری شدید زخمی ہوگئے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ واٹس اپ پر پوسٹنگ کے بعد طلبہ میں اعتراض اور اس کے بعد تنازعہ پیدا ہوگیا تھا ۔ حملہ کے دن زخمی طلبہ نے حملہ آور گرفتار طالب علم کا راستہ روک کر اس کے ساتھ مارپیٹ شروع کردی تھی ۔ بتایا جاتا ہے کہ زخمی بھونیشور کالج کے باہر سے ساتھیوں کو طلب کرتے ہوئے روہیت پر حملہ کی کوشش میں تھا تاہم روہیت نے اسی دن تھرماکول کاٹنے والی بلیڈ کے ذریعہ ان پر ٹوٹ پڑا تھا ۔ پولیس نے روہیت کو گرفتار کرتے ہوئے اسے عدالتی تحویل میں دے دیا ہے ۔

 

 

 

TOPPOPULARRECENT