Saturday , November 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / طلبہ کا طبی معائنہ

طلبہ کا طبی معائنہ

یلاریڈی۔18ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جواہر اطفال صحت تحفظ اسکیم کے تحت ناگی ریڈی پیٹ منڈل کے گوپال پیٹ ہائی اسکول کے ساتھ ساتھ پرائمری اسکول کے طلبہ کا مقامی پی ایچ سی عملہ نے طبی معائنہ کیا ۔ اس موقع پر 331 طلبہ کا معائنہ کرنے پر اسمیں 12طلبہ کو مختلف وجوہات کی بناء پر ضلع دعواخانہ کو ریفر کیا گیا ۔ پی ایچ سی ڈاکٹر مسٹر تروملیش نے مزید بتایا کہ گوپال پیٹ اسکول میں 32طلبہ کا طبی معائنہ کر کے ان میں سے دو طلبہ کو ریفر کیا گیا ۔ اس موقع پر پرائمری ہیلت سنٹر طبی عملہ میں مسٹر وینکٹ نارائنا ‘ مرلی ‘ چھوٹی بی ‘ لتا اور دوسرے موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT