Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / طلبہ کو امتحانی سوالات کے حل کیلئے حکمت عملی اپنانے یم ڈی ( یونانی ) انٹرنس کے تمثیلی امتحان کے معائنہ پر جناب زاہد علی خاں کا مشورہ

طلبہ کو امتحانی سوالات کے حل کیلئے حکمت عملی اپنانے یم ڈی ( یونانی ) انٹرنس کے تمثیلی امتحان کے معائنہ پر جناب زاہد علی خاں کا مشورہ

حیدرآباد ۔ 2 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : یم ڈی ( یونانی ) میں داخلے کے لیے یونیورسٹی آف ہیلت سائنس کے انٹرنس ٹسٹ میں شریک ہونے والے طلبہ کو امتحانی سوالات سے واقفیت ، خود کا محاسبہ کرتے ہوئے اچھے رینک کے حصول کے ذریعہ داخلے پانے کے لیے ایک نہایت اہم تمثیلی امتحان ادارہ سیاست کے زیر اہتمام دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال میں رکھا گیا ۔ جس میں شہر کے علاوہ اضلاع سے طلباء طالبات نے شرکت کی ۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست نے اس کا مشاہدہ کرتے ہوئے طلبہ کو مشورہ دیا کہ یہ مسابقتی امتحان ہے اس کے سوالات کو حل کرنے سے پہلے سوالات جو آسان ہو انہیں پہلے حل کریں ۔ وقت کا صحیح استعمال کریں ۔ ایسے امتحانات امیدواروں کو رینک لانے میں بے حد مددگار ثابت ہوتے ہیں ۔ اس موقع پر ڈاکٹر سید غوث الدین سابق مشیر یونانی حکومت نے نگرانی کی ۔ یونانی کے یم ڈی انٹرنس ( ماڈل ) کا سوالی پرچہ ڈاکٹر محمد عبدالمجیب نے بڑی عرق ریزی سے مرتب کیا جو امتحانی نقطہ نظر سے تیار کیا گیا ۔ طلباء وطالبات نے اس کو نہایت موثر قرار دیا ۔ ڈاکٹر سید عظمت رسول ڈاکٹر عبدالحق یونانی کالج کرنول نے اپنے تاثر میں بتلایا کہ اس قسم کے پرچے خود کا محاسبہ کرنے اور اچھے رینک کے لیے مفید ثابت ہوتے ہیں ۔ ڈاکٹر ثنا اور ڈاکٹر ثمینہ جو نظامیہ طبی کالج کے ہیں اپنے تاثر میں اس تمثیلی امتحان اور اس کے پرچہ کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ہم کس شعبہ اور مضمون میں کمزور ہیں اندازہ کرتے ہوئے فائنل امتحان کی تیاری کرسکتے ہیں ۔ ڈاکٹر امتہ النظیر ، ڈاکٹر عبدالرب نے امتحانی پرچہ کو معیاری بتلایا ۔ ایم اے حمید کیرئیر کونسلر نے معاونت کی ۔ سید خالد محی الدین اسد اور سلمان سعدی نے انتظامی امور انجام دیئے ۔۔

TOPPOPULARRECENT