Tuesday , January 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / طلبہ کو اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کا مشورہ

طلبہ کو اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کا مشورہ

ظہیرآباد میں ایس آئی او کے تحریری مقابلے، برادر محمد یعقوب کا خطاب

ظہیرآباد میں ایس آئی او کے تحریری مقابلے، برادر محمد یعقوب کا خطاب
ظہیرآباد۔/12اپریل، ( راست ) اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن یونٹ ظہیرآباد کی جانب سے ہائی اسکولس کی سطح پر انعامی تحریری مقابلے ہر ماہ منعقد کئے جارہے ہیں تاکہ طلباء میں تحریری صلاحیت پروان چڑھ سکے جس سے ان کی دیگر صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوسکے اور ان کی پوشیدہ صلاحیتیں اسلامی نہج پر تعمیر ہوسکے۔ جس کے لئے ترغیبی انعامات بھی تقسیم کئے جارہے ہیں۔ یہ تحریری مقابلے ہر اسکول میں منعقد کئے جارہے ہیں اور اسی اسکول میںانعامات تقسیم کئے جارہے ہیں، اس ماہ پانچ ہائی اسکولوں میں مقابلے منعقد کئے گئے اور صدر یونٹ ایس آئی او برادر محمد یعقوب کے ہاتھوں انعامات دیئے گئے ۔ انہوں نے طلباء سے کہا کہ یہ مسابقتی دور ہے اس میں ہمیں اپنے مستقبل کو سنوارنا ہے، دین کو سمجھنا ہے اسلام کی تبلیغ کیلئے قلم کار بننا ہے اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانا ہے۔ انعام یافتگان اسکولس و طلباء کی تفصیل اس طرح ہے گورنمنٹ ہائی اسکول بوائز کے عمران ہاشمی، اسلامیہ ماڈل ہائی اسکول سے آسیہ فاطمہ، ضلع پریشد ہائی اسکول محلہ گڑھی سے ندافاطمہ، نصر ہائی اسکول سے سعدیہ نوشین، عوامی ہائی اسکول لطیف روڈ ظہیرآباد سے امرین بیگم شامل ہیں۔ برادر محمد معراج الدین مکرم سکریٹری ایس آئی او یونٹ ظہیرآباد بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ہر اسکول میں صدر نے خطاب کیا۔

TOPPOPULARRECENT