Thursday , September 20 2018
Home / شہر کی خبریں / طلبہ کو اپنے اندر صبرواستقامت پیدا کرنے کا مشورہ

طلبہ کو اپنے اندر صبرواستقامت پیدا کرنے کا مشورہ

ریجنسی ہوٹل مینجمنٹ کیٹرنگ کالج کی تقریب، چیرمین و دیگر کا خطاب

ریجنسی ہوٹل مینجمنٹ کیٹرنگ کالج کی تقریب، چیرمین و دیگر کا خطاب
حیدرآباد 12 اپریل (پریس نوٹ) ریجنسی کالج آف ہوٹل مینجمنٹ اینڈ کیٹرنگ ٹیکنالوجی کی سالانہ تقریب گولکنڈہ ہوٹل مانصاحب ٹینک میں بڑے پیمانے پر منعقد ہوئی۔ چیرمین نظام گروپ آف انسٹی ٹیوشنس محمد جعفر نے صدارت کی۔ ڈائرکٹر ہیومن ریسورس نووٹیل کنونشن سنٹر اینڈ HICC مسٹر ٹی وی مدھو پال نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور اپنے کلیدی خطاب میں تعلیم کے علاوہ دیگر پیشہ وارانہ سرگرمیوں اور انسانی اقدار کی پاسداری میں طلباء کی دلچسپی کو اُجاگر کرنے کی ضرورت کو نمایاں کیا۔ اعزازی مہمان ایکزیکٹیو چیف موتھو کمار نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اپنے اندر صبر و استقامت پیدا کریں کیونکہ یہی وہ صفات ہیں جو ایک شخص کو منفرد بنانے میں اہم رول ادا کرتی ہیں۔ کالج کے پرنسپل پی رمیش کمار ریڈی نے کالج کی سالانہ رپورٹ پیش کی اور کالج میں جاری مختلف تعلیمی سرگرمیوں کو نمایاں کیا۔ جناب محمد جعفر نے کالج انتظامیہ کو سالانہ تقسیم انعامات تقریب کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور انفراسٹرکچر و تعلیمی امداد کی شکل میں کالج کے فروغ میں مدد کی پیشکش کی۔ بعدازاں کالج کی سالانہ یادگار “The Echo” کے خصوصی شمارے کی رسم اجراء انجام دی گئی جو کالج کی 20 سالانہ کارکردگی پر مشتمل ہے۔ اس موقع پر طلباء کی جانب سے رقص کے مختلف پروگرام بھی منعقد کئے گئے۔ طلباء نے اپنے فن کا بھی مظاہرہ کیا۔ بعدازاں باصلاحیت طلباء میں میڈلس اور توصیف نامے تقسیم کئے گئے۔ کالج عملہ کو بھی مومنٹوز کے ذریعہ تہنیت پیش کی گئی۔ پرنسپل پی رمیش کمار ریڈی نے شرکاء سے اظہار تشکر کیا۔

TOPPOPULARRECENT