Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / طلبہ کو اچھے مستقبل کا نشانہ مقرر کرنے کا مشورہ

طلبہ کو اچھے مستقبل کا نشانہ مقرر کرنے کا مشورہ

مدینہ ڈگری کالج فار ویمن کی سالانہ تقریب ، شریمتی پرینکا اور وارگھیس و دیگر کا خطاب
حیدرآباد ۔ 7 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : مدینہ ڈگری کالج فار ویمنس کی اینول ڈے تقاریب کے موقع پر مسز پرینکا وارگھیس ، آئی ایف ایس ، اسپیشل سکریٹری ، چیف منسٹر تلنگانہ نے کہا کہ تعلیم کے میدان میں طالبات کا ابھرنا سماجی زندگی کے ہر گوشہ میں مددگار ہوگا اور تمام زاویوں میں عوامی خدمت کے ذریعہ اچھی تعلیم کے حصول میں اعلیٰ معیارات مرتب ہوں گے ۔ انہوں نے نہ صرف خود اعتمادی و صلاحیتوں کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا بلکہ اچھے مستقبل کے تعین میں اس سے مدد حاصل کرنے کی اہمیت جتائی ۔ جناب کے ایم عارف الدین سکریٹری نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ اچھی تعلیم کے ساتھ پابندی ، باقاعدگی اور سنجیدگی سے ان کی تہذیب کے اعلیٰ معیارات پروان چڑھیں گے ۔ اس موقع پر مسٹر سید حمید حسین ، مسٹر خورشید الحسن ، مسز سروجا پرنسپل موجود تھے ۔ طلبہ نے تہذیبی پروگرامس پیش کئے ۔۔

TOPPOPULARRECENT