Friday , November 16 2018
Home / اضلاع کی خبریں / طلبہ کو عصر حاضر سے ہم آہنگ ہونے کا مشورہ

طلبہ کو عصر حاضر سے ہم آہنگ ہونے کا مشورہ

محبوب نگر۔/19جنوری، ( فیکس ) دور حاضر میں عالمی معیشت کی عالمگیریت اور بین الاقوامی سطح پر بڑھتی مقابلہ آرائی کے نتیجہ میں انسانی وسائل کے فروغ کو اہمیت دی جارہی ہے۔ ہندوستان میں بھی آزاد یانہ کی پالیسی کی وجہ سے غیر ملکی کمپنیوں میں بھی انسانی وسائل کی ضرورت محسوس کی جارہی ہے جس سے نوجوانوں کو روزگار کے بہترین مواقع حاصل ہورہے ہیں۔

محبوب نگر۔/19جنوری، ( فیکس ) دور حاضر میں عالمی معیشت کی عالمگیریت اور بین الاقوامی سطح پر بڑھتی مقابلہ آرائی کے نتیجہ میں انسانی وسائل کے فروغ کو اہمیت دی جارہی ہے۔ ہندوستان میں بھی آزاد یانہ کی پالیسی کی وجہ سے غیر ملکی کمپنیوں میں بھی انسانی وسائل کی ضرورت محسوس کی جارہی ہے جس سے نوجوانوں کو روزگار کے بہترین مواقع حاصل ہورہے ہیں۔ جبکہ عصر حاضر میں طلباء کی صلاحیتوں کی جانچ کے ذریعہ روزگارفراہم کیا جارہا ہے ملکی انتظامیہ میں بھی نظم و نسق عامہ کی جانب سے منعقدہ توسیعی لکچر ’’ دفتر شاہی کا رول ‘‘ کے موضوع سے کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک کے انتظامیہ کا دارومدار بیورو کریٹس کے ہاتھوں میں ہوتا ہے ۔ دفتر شاہی سماج میں ایک اہم مقام رکھتی ہے اور یہ سماج میں مسائل کو حل کرنے کیلئے بھی سنجیدہ طور پر کوشش کرتی ہے ۔ دور حاضر میں سماج میں کئی ایک تبدیلیاں واقع ہورہی ہیں دراصل پالیسی سازی اور پالیسیوں کے نفاذ کیلئے دفتر شاہی ذمہ دار ہے۔

ہمارے ملک میں غربت کے خاتمہ اور روزگار کی فراہمی کیلئے حکومت ہند کئی اسکیمات کو پیش کررہی ہے۔ طلباء ان سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے مستقبل کو تابناک بنائیں۔ ڈاکٹر جی یادگیری پرنسپل نے اپنے خطاب میں طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ زندگی میں ایک کامیاب انسان بننے کیلئے سخت محنت و جدوجہد کریں اور قربانی کے ذریعہ اپنے مقصد کو حاصل کریں۔ ساتھ ہی ساتھ سائنس و ٹکنالوجی کے اس دور میں اپنے آپ کو زمانے سے ہم آہنگ کریں۔ اپنے مقصد کے حصول کی خاطر ہمیشہ مستقل مزاجی اور مثبت سوچ کو اختیار کریں ۔ قبل ازیں پروگرام کا آغاز گیتا نائیک صدر شعبہ نظم و نسق عامہ کے افتتاحی کلمات سے عمل میں آیا۔ پروگرام کا اختتام روی کمار لکچرر کے شکریہ پر ہوا۔ اس موقع پر محمد عبدالعزیز سہیل لکچرر نے پروگرام کے انتظامات انجام دیئے۔ دیگر مہمانوں میں مسرزمحمد وزیر نائب پرنسپل، محمد غوث صدر شعبہ سیاسیات، سری پتی نائیڈو، آفرین سلطانہ ، عارفیہ جبین نے شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT