Monday , December 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / طلبہ کو مؤثر تعلیم دینے اساتذہ کو مشورہ

طلبہ کو مؤثر تعلیم دینے اساتذہ کو مشورہ

ظہیرآباد میں منعقدہ پروگرام سے ایم ای او کا خطاب
ظہیرآباد۔/20اکٹوبر، ( راست ) سید اظہر الدین میڈیا سکریٹری ضلع سنگاریڈی آئیٹا کے بموجب اردو میڈیم ریاضی اور فزیکل سائینس کے اساتذہ کے لئے ضلعی سطح پر ایک روزہ اورینٹیشن پروگرام عوامی ہائی اسکول اسلامک سنٹر لطیف روڈ ظہیرآباد میں منڈل ایجوکیشن آفیسر جناب ایس بسواراج کورس کوآرڈینیٹر کی نگرانی میں انعقاد عمل میںلایا گیا۔ اس پروگرام کا آغاز محمد قیصر غوری ایس اے فزیکل سائنس کی تلاوت و ترجمانی سے ہوا۔ منڈل ایجوکیشن آفیسر نے اساتذہ کا استقبال کیا اور پروگرام کی غرض و غایت پیش کرتے ہوئے اساتذہ کو ہدایت دی کہ وہ ٹریننگ سے خاطر خواہ استفادہ کریں اور طلبہ کو اس کا فائدہ پہنچائیں۔ محمد ناظم الدین غوری ایس اے ریاضی گورنمنٹ ہائی اسکول، محمد عبدالسمیع ایس اے ریاضی زیڈ پی ایچ ایس ملچلمہ نے ریسورس پرسن، محمد ضمیر الدین ایس اے زیڈ پی ایچ ایس محلہ گڑھی، عمران احمد خان ایس اے فزکس گورنمنٹ ہائی اسکول نے فزکس کی ٹریننگ نئے انداز میں پیش کی۔ بعد ازاں تاثراتی پروگرام پیش کیا گیا جس میں محترمہ نسیم فاطمہ، محمد محسن، محمد مقصود اور قیصر غوری نے ٹریننگ کو مؤثر قرار دیا اور طلبہ کو اس سے فائدہ پہنچانے کا عزم کیا۔ گزشتہ دو ماہ قبل اردو میڈیم کیلئے پہلی ریاستی سطح کی LEP ٹریننگ کی ایم ای او ظہیرآباد کے ہاتھوں سی ڈی کی رسم اجرائی کی گئی۔ اس موقع پر گورنمنٹ ہائی اسکول قصاب گلی کے انچارج صدر مدرس ستار احمد، ضلع پریشد ہائی اسکول گڑھی کے انچارج صدر مدرس محمد محمود علی دونوں اردو میڈیم کامپلکس ہیڈ ماسٹرس نے ٹریننگ کی سراہنا کی اور امید ظاہر کی کہ اساتذہ اس سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔ محمد سراج الدین ایس اے ریاضی نے شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی ساتھ آئیٹا کے انتظامات اور جماعت اسلامی ظہیرآباد کے امیر مقامی کا شکریہ ادا کیاکہ انہوں نے یہ خوبصورت کانفرنس ہال فراہم کیا۔

 

TOPPOPULARRECENT