Saturday , September 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / طلبہ کیلئے کھیل کود اور کلچرل پروگرامس بھی ضروری

طلبہ کیلئے کھیل کود اور کلچرل پروگرامس بھی ضروری

جگتیال 24 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کھیل کود اور کلچرل پروگرام بھی تعلیم کا حصہ ہے۔ طلباء ذہنی دباؤ سے باہر اور ہر میدان میں اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کو اُجاگر کرتے ہوئے آگے آئیں۔ اِن خیالات کا اظہار مسٹر نارائنا منڈل ایجوکیشن آفیسر جگتیال نے آج رامالیم سنگھم دھرور کیمپ پر جیوتی کلا سنگم جیوتی آئی آئی ٹی اسکول کے زیراہتمام منعق

جگتیال 24 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کھیل کود اور کلچرل پروگرام بھی تعلیم کا حصہ ہے۔ طلباء ذہنی دباؤ سے باہر اور ہر میدان میں اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کو اُجاگر کرتے ہوئے آگے آئیں۔ اِن خیالات کا اظہار مسٹر نارائنا منڈل ایجوکیشن آفیسر جگتیال نے آج رامالیم سنگھم دھرور کیمپ پر جیوتی کلا سنگم جیوتی آئی آئی ٹی اسکول کے زیراہتمام منعقدہ سالانہ کلچرل پروگرام میں بحیثیت مہمان خصوصی مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ اُنھوں نے طلباء کی جانب سے پیش کردہ دل دہلادینے والے پروگرام، طالب علم کے سینے پر برف کی سیل کو توڑنا اور پیٹھ کے اوپر سے موٹر سیکل چلانا اور طلباء و طالبات کنگفو کراٹے کے علاوہ کلچرل پروگرام کے مظاہرے سے کافی متاثر ہوئے اور طلباء و طالبات کے علاوہ اسکول انتظامیہ کی ستائش کی اور کہاکہ مدارس میں تعلیم پر ہی توجہ دی جاتی ہے جس سے طلباء ذہنی دباؤ کا شکار ہوتے ہیں۔ آج طلباء کو ہر میدان میں اپنے جوہر دکھانے کی ضرورت ہے تب ہی وہ اپنی زندگی میں کچھ حاصل کرسکتے ہیں۔ اس موقع پر پریس کلب صدر ٹی وی سوریم اور روٹری کلب صدر کرشنا اور دیگر نے بھی مخاطب کرتے ہوئے طلباء کی ستائش اور ہمت افزائی کی۔ طلباء نے تعلیمی مظاہرہ پیش کیا۔ اس موقع پر کرسپانڈنٹ پری چرن، سریدھر راؤ اور دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT