Wednesday , December 13 2017
Home / اضلاع کی خبریں / طلبہ کی رہنمائی کیلئے ’’سیاست ‘‘ کے اقدام کی ستائش

طلبہ کی رہنمائی کیلئے ’’سیاست ‘‘ کے اقدام کی ستائش

سرپورٹاؤن۔4نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپورٹا ؤن مستقر پر سیاست اخبار کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی 4نومبر بروز چہارشنبہ تلگو کوئچن بینک ضلع پریشد ہائی اسکول کے اردو میڈیم طالب علموں میں سرپور ٹاؤن سب انسپکٹر آف پولیس جناب مرزا کریم بیگ عرف بابا اور ضلع پریشد ہائی اسکول ہیڈ ماسٹر وی ستیہ نارائن اور اردو میڈیم اسکول اسسٹنٹ جناب خواجہ نظام الدین اور مقامی سرپور ٹاؤن نامہ نگار محمد عبدالجمیل کے ہاتھوں دسویں جماعت کے لڑـکے اور لڑکیوں میں مفت تقسیم عمل میں آئی ۔ اس موقع پر دسویں جماعت اردو میڈیم میں تلگو مضمون پڑھانے والی ٹیچرس شریمتی ویشالا بھی موجود تھی ۔ اس موقع پر ضلع پریشد ہائی اسکول ہیڈ ماسٹر وی ستیہ نارائن اور سرپور ٹاؤن سب انسپکٹر آف پولیس جناب مرزا کریم بیگ عرف بابا نے کہا کہ ’’سیاست‘‘ اخبار اور ایڈیٹر جناب زاہد علی خان صاحب اور نیوز ایڈیٹر جناب عامر علی خان صاحب کی ستائش کی ‘ جنہوں نے طلبہ کی قابلیت بڑھانے کیلئے موثر اقدام کیا ہے ۔ جناب خواجہ نظام الدین نے کہا کہ سیاست کوئسچن بینک کا دسویں جماعت کے طلبہ مطالعہ کرنے کی وجہ سے اردو میڈیم کے نتائج اچھے آرہے ہیں ۔ اسلئے سیاست کوئسچن بینک کو خوب پڑھنے کا اردو میڈیم طلبہ کو مشورہ دیا گیا ۔بعدازاں سیاست تلگوکوئسچن بینک کی اجرائی اور دسویں جماعت اردو میڈیم کے لڑکے اور لڑکیوں میں تقسیم عمل میں آئی ۔ مقامی ٹیچرس محمد شعیب حسین ‘ شام سندر‘ محمد چاند بھی موجود تھے ۔ مقامی نامہ نگار محمد عبدالجمیل کے شکریہ پر جلسہ کا اختتام عمل میں آیا ۔

TOPPOPULARRECENT