طلبہ کی کامیابی میں اساتذہ کا اہم رول

اوٹکور۔20 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ملت اسلامیہ ہائیاسکول اوٹکور میں جماعت دہم کے کامیاب طلبہ اور اولیائے طلبہ ‘ سرپرستوں کے علاوہ اساتذہ کرام کے ایک اجلاس میں مخاطب کرتے ہوئے جنرل سکریٹری اسلامیہ الحاج محمد منیر احمد فاروقی نے جماعت دہم میں کامیاب ہوئے طلب کو مبارکباد دی اور کہا کہ اس سال جماعت دہم میں لڑکوں سے زائد لڑکیاں سبقت لے

اوٹکور۔20 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ملت اسلامیہ ہائیاسکول اوٹکور میں جماعت دہم کے کامیاب طلبہ اور اولیائے طلبہ ‘ سرپرستوں کے علاوہ اساتذہ کرام کے ایک اجلاس میں مخاطب کرتے ہوئے جنرل سکریٹری اسلامیہ الحاج محمد منیر احمد فاروقی نے جماعت دہم میں کامیاب ہوئے طلب کو مبارکباد دی اور کہا کہ اس سال جماعت دہم میں لڑکوں سے زائد لڑکیاں سبقت لے جارہی ہیں ۔ تعلیم میں دلچسپی لیکر طالبات کامیاب حاصل کرچکی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب تک اساتذہ کرام طلبہ کو صحیح طریقہ سے پڑھائیں نہیں تب تک طلبہ میں امتحان دینے کی صلاحیت پیدا نہیں ہوگی ۔ وہ سوال کا جواب بہتر طور پر لکھ نہیں سکیں گے ۔ اساتذہ کی زبان اور پڑھانے کے انداز میں معقولیت کم ہے ۔ یہ خود اساتذہ کو سیکھنے کی ضرورت ہے ۔ انہیں طلبہ کو امتحانات کی تیاری کرانے میں مزید طاقت جھونکنی ہوگی۔ اوٹکور میں جماعت دہم کے نتائج پر طلبہ کا بہترین مظاہرہ پر اپنی تشفی بخش کا اظہار کرتے ہوئے ملت اسلامیہ ہائی اسکول کے قائم ہوئے 25سال گذر چکے ہیں اس اسکو کے بانی اور سرپرستوں میں الحاج عبدالرشید بساپور ‘ انور الدین صدر کمیٹی کو اسکول کے قیام پر مبارکباد دی اور کہا کہ اس ملت اسلامیہ کے تحت تعلیمی جدوجہد کے علاوہ خواتین اور طالبات میں خودمکتفی پیدا کرنے کی غرض سے دو سلائی سنٹرس کو قائم کیا گیا جس سے کئی خواتین اور لڑکیاں فن و ہنر سے اپنا روشن مستقل کرچکی ہیں ۔ لڑکیوں کو کامیاب ہونے کے بعد مفت سلائی مشین دیا جاتا ہے ۔ جناب منیر احمد فاروقی نے ملت اسلامیہ کے 27طلبہ جو صدفیصد نشانات حاصل کرتے ہوئے کامیابی و مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اولیائے طلبہ سے کہا کہ اپنے لڑکوں کو ملت اسلامیہ میں داخلہ دلوانے کی اپیل کی ۔ نیز اس اسکول میں اوٹکور مستقر کے علاوہ قریبی مواضعات پورلہ ‘ پھولمامڑی کے طلبہ بھی زیرت علیم ہیں ۔ اس موقع پر جناب الحاج خورشید گدوال نائب صدر ‘ الحاج حشمت اللہ کلوال ‘ جناب بشیر احمد تاڑپتری کے علاوہ اولیائے طلبہ و اساتذہ کرام کے علاوہ دیگر حضرات نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT