Tuesday , October 16 2018
Home / اضلاع کی خبریں / طمانیت روزگار اسکیم کے تحت سی سی روڈ کی تعمیر کی ہدایت

طمانیت روزگار اسکیم کے تحت سی سی روڈ کی تعمیر کی ہدایت

نظام آباد میں جائزہ اجلاس سے انچارج کلکٹر رویندر ریڈی کا خطاب
نظام آباد۔21 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع انچارج کلکٹر مسٹر رویندرریڈی نے مختلف محکمہ جات کے عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس منعقد کرتے ہوئے قومی طمانیت روزگار اسکیم کے تحت سی سی روڈ تعمیر کی خواہش کی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے مطابق 10 فیصد کانٹری بیوشن رقم فراہم کرنے مطالبہ کیا ۔ 90 فیصد طمانیت روزگار اسکیم کے تحت فنڈس منظور کرنے کی ہدایت دی اور اس خصوص میں منڈل گرام پنچایت ضلع سطح پر کمیٹیوں کی تجویز متعلق عہدیداروں کو حوالے کرنے کی صورت میں کاموں کی منظور عمل میں لائی جائے گی پہلے مرحلہ میں ایس سی ، ایس ٹی طبقات کے کاموں کو منظوری عمل میں لانے اور 35 کروڑ روپئے قبل از دئیے جائیں گے ۔ طمانیت روزگار کے کاموں میں مزدوروں کی تعداد میں اضافہ کیلئے بنیادی سطح پر جائزہ لینے کی خواہش کی ۔ مدارس میں دوپہر کے کھانے اسکیم کا بھی جائزہ لینے اور وقت کی پابندی کرنے کیلئے اقدامات کریں اور سوچھ بھارت اسکیم کے تحت ضلع کے تمام میونسپلٹیز ، گرام پنچایتوں میں کھلے عام مقامات پر رفع حاجت کو خیر آباد کرنے کیلئے اقدامات کریں ۔ ضلع کو او ڈی ایف یافتہ ضلع کی حیثیت سے نشاندہی کی گئی ہے 23؍ ڈسمبر تک بلدیہ جات میں اس خصوص میں اقدامات کریں ۔سلم ایریا ، چھوٹے چھوٹے بستیوں میں کمیونٹی میں بیت الخلاء کی تعمیر عمل میں لانے اور پٹرول پمپس میں بھی بیت الخلاء کی تعمیر کیلئے اقدامات کریں ۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بچہ مزدوری کو دور کرنے کیلئے اقدامات کریں ۔ ضلع سطح پر ٹاسک فورس کمیٹیاں اس کا جائزہ لیتے ہوئے بچہ مزدوری کرانے والے مالکین کیخلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ 5 سال سے 14 سال تک عمر یافتہ بچوں کی نشاندہی کریں اور اسی طرح سخت کارروائی کریں ۔ انہوں نے دیگر ریاستوں کے کام کاج کیلئے آنے والے مزدوروں کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے اقدامات کریں ۔ ضلع میں کام کرنے والے آئوٹ سورسنگ ایجنسی قواعد کے مطابق کام کرنے کی ہدایت دی ۔ اس موقع پر مختلف محکمہ جات کے عہدیدار بھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT