Sunday , November 19 2017
Home / دنیا / طوفان ارما کے بعد نئی آفتیں، نرسنگ ہوم میں 6 ہلاک

طوفان ارما کے بعد نئی آفتیں، نرسنگ ہوم میں 6 ہلاک

فلوریڈا میں 20 لاکھ افراد کو برقی سربراہی بحال، ہلاکتوں کی جملہ تعداد 22 ہوگئی
ہالی ووڈ ۔ 13 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) چھ مریض ہالی ووڈ کے شدید گرم نرسنگ ہوم میں سمندری طوفان ارما سے آنے والی مابعد آفتوں کی وجہ سے فوت ہوگئے۔ عہدیداروں نے کہا کہ انہیں سمندری طوفان کے پیش نظر بڑھتی ہوئی گرمی کی وجہ سے کئی امراض لاحق ہوگئے تھے۔ ہالی ووڈ کی پولیس کے سربراہ ٹام اسپینسر نے کہاکہ ہالی ووڈ کے بازآباد کاری مرکز میں گرمی میں اضافہ کی وجہ سے ہلاکتیں واقع ہوئی ہیں۔ ایرکنڈیشنرس گرم ہوجانے کی وجہ سے نرسنگ ہوم میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ میامی کے علاقہ میں ایک عمارت محفوظ نہ ہونے کی وجہ سے الیویٹرس کام نہیں کررہے تھے جس کی بناء پر 15 ہزار افراد بجلی کی سربراہی سے محروم تھے۔ دیگر مقامات پر جنوبی کیرولینا میں چار اور جارجیا میں دو اموات واقع ہوئیں جبکہ کیربین میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 37 ہوگئی۔ 25 فیصد مکانات تباہ ہوگئے اور باقی کو شدید نقصان پہنچا۔ ملبہ اور گرے ہوئے درختوں کی صفائی ہونے کے بعد حقیقی نقصان کا تخمینہ کیا جاسکے گا۔ اتوار کے دن 130 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی تھیں لیکن کئی دن تک حقیقی نقصان کا پتہ نہیں چل سکے گا کیونکہ سڑکیں ناقابل پیشرفت ہوگئی ہیں۔ سمندری طوفان سے امریکہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 22 ہوگئی۔ جنوب مشرقی امریکہ میں ہفتہ کے دن 20 لاکھ افراد کو جو فلوریڈا کے ساکن ہیں، برقی سربراہی بحال کردی گئی ہے ۔ مونرو کاونٹی میں 42 پل ٹوٹ چکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT