طوفان ’’تتلی‘‘سے 2800کروڑ کا نقصان

۔1200روپئے کی عبوری راحت دینے چیف منسٹر اے پی چندرابابوکی خواہش

حیدرآباد13اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام )سمندری طوفان تتلی کے سبب آندھراپردیش میں ہی تقریباً 2800 کروڑ روپئے کانقصان ہوا ہے ۔ریاستی حکومت نے اس بات کا تخمینہ لگایا ہے ۔وزیراعلی این چندرابابونائیڈو نے وزیراعظم نریندر مودی سے درخواست کی ہے کہ وہ شدید طورپر متاثرہ ضلع سریکاکلم اور ضلع وجیانگرم کے عوام کے لئے کم از کم 1200روپئے عبوری امداد کے طورپر فراہم کرے ۔انہوں نے کہاکہ تباہ کن طوفان تتلی شمالی ساحلی آندھراپردیش سے بُری طرح ٹکرا یا جس سے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا اور علاقہ بالخصوص سریکاکلم اور وجیانگرم اضلاع میں عام زندگی مفلوج ہوگئی ۔وزیراعلی نے کہاکہ اس طوفان کے سبب جن املاک کو نقصان پہنچا ہے ،ان میں بجلی 500کروڑروپئے ، عمارت وشوارع 100کروڑروپئے ، پنچایت راج 100کروڑروپئے ،زراعت 800کروڑ روپئے ، باغبانی 1000کروڑروپئے ، افزائش مویشیاں50کروڑ روپئے ، سمکیات50کروڑ روپئے ، آرڈبلیو ایس 100کروڑروپئے ، آبپاشی 100کروڑ روپئے شامل ہے۔

TOPPOPULARRECENT