Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / طوفان سے متاثرہ اضلاع میں راحت کاری کی ہدایت

طوفان سے متاثرہ اضلاع میں راحت کاری کی ہدایت

ضلع کلکٹرس ، متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ چندرا بابو نائیڈو کی ٹیلی کانفرنس
وجئے واڑہ۔/18نومبر، ( این ایس ایس ) چیف منسٹر اے پی این چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں کمی سے پیش آئے طوفان بادوباراں سے اضلاع نیلور، کڑپہ، چتور اور ساحلی آندھرا کے اضلاع میں کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ چیف منسٹر یہاں ٹیلی کانفرنس کے ذریعہ ضلع کلکٹرس، محکمہ فائر سرویس اور دیگر متعلقہ محکمہ جات کے عہدیداروں سے خطاب کررہے تھے۔ چیف منسٹر نے متاثرہ اضلاع کو راحت کاری اور بازآبادکاری ٹیموں کو جنگی خطوط پر روانہ کرنے کی ہدایات دیں۔ چیف منسٹر نے ضلع نیلور میں بارش کی تباہ کاریوں کے جاری رہنے پر تمام انتظامیہ کو متحرک ہوجانے اور ہائی الرٹ کردینے کی ہدایت دی۔ چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ متاثرہ اضلاع کو اشیائے ضروریہ کی منتقلی کیلئے ریلوے لائنس کے استعمال کے لئے مرکز سے منظوری کی خواہش کریں۔ انہوں نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ ہر متاثرہ خاندان کو راحت کاری اور بازآبادکاری کو حکومت کے لئے جی او کے مطابق یقینی بنائیں، اشیائے ضروریہ کے ساتھ ساتھ بازآبادکاری مراکز میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور متعدی امراض کی روک تھام کروائیں۔ انہوں نے علاقہ رائلسیما کے اضلاع گوداوری، نیلور، پرکاشم میں دھان کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کھیتوں میں ٹہرے ہوئے پانی کی نکاسی کے لئے جنگی خطوط پر اقدامات کئے جائیں ورنہ تاخیر اور غفلت کے سبب کسانوں کو مزید نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔
انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ طوفان سے  موجودہ ابتر صورتحال سے نمٹنے ایک جامع منصوبہ بندی کریں۔

TOPPOPULARRECENT