Thursday , January 18 2018
Home / ہندوستان / طوفان سے متاثرہ بہار کو وزیراعظم اور مرکز کی امداد کا تیقن

طوفان سے متاثرہ بہار کو وزیراعظم اور مرکز کی امداد کا تیقن

نئی دہلی ۔ 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بہار کو شدید طوفان کا سامنا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے آج رات چیف منسٹر نتیش کمار سے تبادلہ خیال کیا اور انہیں مرکزی حکومت کی جانب سے ہر ممکن امداد کا تیقن دیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ ریاست کا دورہ کرکے صورتحال سے راست واقفیت حاصل کریں گے جو 12 اضلاع میں طوفان سے 42 افراد کی ہلاک

نئی دہلی ۔ 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بہار کو شدید طوفان کا سامنا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے آج رات چیف منسٹر نتیش کمار سے تبادلہ خیال کیا اور انہیں مرکزی حکومت کی جانب سے ہر ممکن امداد کا تیقن دیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ ریاست کا دورہ کرکے صورتحال سے راست واقفیت حاصل کریں گے جو 12 اضلاع میں طوفان سے 42 افراد کی ہلاکت کی وجہ بنا ہے۔ مودی نے اپنے ٹوئیٹر پر اس کی اطلاع دی۔ مرکزی وزیرفینانس ارون جیٹلی نے بھی اپنے ٹوئیٹر پر دعا کی کہ سوگوار خاندانوں کو خدائے تعالیٰ صبر عطا کرے۔ اس مسئلہ پر مرکزی کابینہ کے ایک اجلاس میں تبادلہ خیال کا بھی امکان ہے۔ مسٹر نتیش کمار نے طوفان زدہ علاقوںکا فضائی معائنہ کیا۔ مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے بھی نتیش کمار سے بات چیت کرتے ہوئے صورتحال سے واقفیت حاصل کی اور ریاست کو ہر ممکن مدد کا تیقن دیا۔ صدر کانگریس سونیا گاندھی اور نائب صدر راہول گاندھی نے بہار میں استوائی طوفان سے ہونے والی تباہی پر اظہار رنج کیا اور پارٹی کارکنوں سے راحت رسانی میں شامل ہوجانے کی اپیل کی۔ صدر کانگریس نے بہار پردیش کانگریس کمیٹی اور اس کی ہراول تنظیموں سے اپیل کی کہ صورتحال کا جائزہ لیں اور فوری راحت فراہم کریں۔ راہول گاندھی نے اپنے پیام تعزیت میں ان سوگوار خاندانوں کو تعزیت پیش کی جن کے چہیتے گذشتہ رات طوفان میں ہلاک ہوگئے اور امید ظاہر کی کہ راحت رسانی و بچاؤ کارروائیاں جاری ہیں۔ عہدیدار ضرورتمندوں کو ہر ممکن مدد فراہم کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT