Wednesday , September 26 2018
Home / ہندوستان / طوفان سے متاثرہ علاقوں میں اجناس کی سربراہی : پاسوان

طوفان سے متاثرہ علاقوں میں اجناس کی سربراہی : پاسوان

نئی دہلی 14 اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام) طوفان سے متاثرہ آندھراپردیش میں اشیائے مایحتاج کی قلت کے پیش نظر مرکز نے آج کہا ہے کہ وہ اجناس کی سربراہی کے لئے تیار ہے۔ وزیر تغذیہ رام ولاس پاسوان نے آج یہاں ایک پروگرام کے موقع پر میڈیا کو بتایا کہ ہم سائیکلون سے متاثرہ علاقوں میں ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ ہمارے پ

نئی دہلی 14 اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام) طوفان سے متاثرہ آندھراپردیش میں اشیائے مایحتاج کی قلت کے پیش نظر مرکز نے آج کہا ہے کہ وہ اجناس کی سربراہی کے لئے تیار ہے۔ وزیر تغذیہ رام ولاس پاسوان نے آج یہاں ایک پروگرام کے موقع پر میڈیا کو بتایا کہ ہم سائیکلون سے متاثرہ علاقوں میں ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ ہمارے پاس اجناس کا ذخیرہ موجود ہے اور ریاستی حکومت کی طلب کے مطابق فوری اِسے سربراہ کیا جائے گا۔ جب اُن سے ذخیرہ اندوزی کو روکنے کے کے لئے اقدامات کے بارے میں پوچھا گیا جو مصنوعی قلت پیدا کررہے ہیں، پاسوان نے کہاکہ وزارت تغذیہ کے تحت تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے۔ اُنھوں نے بتایا کہ یکم ستمبر تک مرکز کے پاس 47.68 ملین ٹن چاول اور گیہوں کا ذخیرہ گوداموں میں موجود تھا اور یہ مقدار ضرورت سے کہیں زیادہ ہے۔ طوفان ہدہد کی وجہ سے آندھراپردیش میں وشاکھاپٹنم بُری طرح متاثر رہا اور یہاں اشیائے مایحتاج کی قلت دیکھی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT