Wednesday , November 14 2018
Home / دنیا / طوفان ماریا کے سبب تائیوان میں اسکولس اور دفاتر کو تعطیل

طوفان ماریا کے سبب تائیوان میں اسکولس اور دفاتر کو تعطیل

تائی پے ۔ 10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) تائیوان میں طوفان ماریا کی پیشرفت کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکولس اور دفاتر میں آج تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ ایرپورٹ سے متعدد پروازوں کو بھی منسوخ کردیا گیا۔ طوفان ’’ماریا‘‘ سے شدید بارش اور تیز ہواؤں کے جھکڑ چلنے کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے طوفان ماریا ساحلی مستقر یلان سے 500 کیلومیٹر شمال مشرق میں موجود بتایا گیا ہے جہاں محکمہ موسمیات کے مطابق ہوائیں 190 کیلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی جبکہ منگل کی شب تا چہارشنبہ کی صبح طوفان کے اثرات بدترین ثابت ہوسکتے ہیں جہاں 500 ملی میٹر بارش ہونے کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ متعلقہ عہدیداروں نے سیلاب اور کیچڑ کے تودے گرنے کی پیش قیاسی بھی کی ہے۔ پانچ شہروں میں اسکولس اور دفاتر کو تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے جن میں یلان بھی شامل ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT