Saturday , December 16 2017
Home / Top Stories / طوفان ’میتھو‘ کمزور ‘ جنوبی کیرولینا میں 8واقعات

طوفان ’میتھو‘ کمزور ‘ جنوبی کیرولینا میں 8واقعات

Residents carry a coffin containing the remains of a pregnant woman, a victim of Hurricane Matthew, in Jeremie, Haiti. Friday, Oct. 7, 2016. People across southwest Haiti were digging through the wreckage of their homes Friday, salvaging what they could of their meager possessions after Matthew killed hundreds of people in the impoverished country. (AP Photo/Dieu Nalio Chery)

ہیتی میں ہلاکتوں کی تعداد 336ہوگئی ‘ امریکہ میں 9ہلاک ‘ متاثرہ ممالک کے لئے بین الاقوامی امداد

جیکسن ولے۔9اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سمندری طوفان ’’میتھو‘‘ جنوبی کیرولینا پہنچتے پہنچتے کمزور پڑگیا ۔ چار روز کی اس کی تباہ کاری نے پورے کیریبین اور جنوب مشرقی امریکہ کے ساحل پر تباہی کی ایک داستان چھوڑی ہے اور اب اس کی آمد کی وجہ سے امریکہ کے ساحلی علاقوں میں سیلاب آگیا ہے ۔ ہیتی میں میتھو کو عفریت کے زمرہ چار میں شامل کیا گیا تھا ۔ یہ مغربی نصف کرہ کا غریب ترین ملک ہے ۔ سرکاری اطلاعات کے بموجب یہاں 336 افراد ہلاک ہوئے ۔ امریکہ سے 9 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے ۔ ہیتی کے عبوری صدر جوسلر نے پری ورٹ نے تین دن کے قومی سوگ کا اعلان کیا ہے جس کا آج سے آغاز ہوگیا ۔ کم از کم 336 افراد ہلاک ہوگئے جس کی توثیق ماری الٹا جان بیپٹسٹ تحفظاتی خدمات نے کی ہے ۔

چہارشنبہ تک ہلاکتوں کی درست تعداد معلوم ہوسکے گی ۔ دیگر عہدیداروں کے بموجب کم از کم 400ہلاکتیں واقع ہوئی ہیں ۔ پانچ لاکھ سے زیادہ بچے بدترین متاثرہ جنوبی ہیتی میں مقیم تھے ۔ یونیسیف کے بموجب فوری ضروریات کی تکمیل کیلئے  پچاس لاکھ امریکی ڈالر کی ضرورت ہے ۔ امداد کی آمد شروع ہوگئی ہے ۔ امریکہ نے 300میرینس سپاہی ‘225فوجی اور 9ہیلی کاپٹرس پہلے ہی سے ہیتی روانہ کردیئے ہیں ۔ فرانس نے 60فوجی انسانی بنیادوں پر 32ٹن امدادی اشیاء اور پانی صاف کرنے کے آلات روانہ کئے ہیں ۔ کیلیفورنیا کی خیراتی تنظیم بین الاقوامی راحت رسانی ٹیمیں 70لاکھ امریکی ڈالر مالیتی دوائیں روانہ کررہی ہے ۔ بین الاقوامی تنظیم میاپ انٹرنیشنل نے ہیتی کو امداد فراہم کرتے ہوئے اُسے امید دلائی ہے ۔ سیلاب اور درختوں کے گرجانے اور برقی سربراہی کے انقطاع کے باوجود جنوب مشرقی امریکہ تباہی سے بچ گیا ۔ حالانکہ طوفان کا رُخ تبدیل ہوگیا جس کی وجہ سے کم ہلاکتوں کا اندیشہ ہے ۔ علاوہ ازیں تباہی کی شدت بھی کم ہوجائے گی ۔ میتھو جنوبی کیرولینا سے جنوبی مغربی کیف ہیٹراس شمالی کیرولینا کی سمت پیشرفت کرگیا ۔ آج صبح اس پیشرفت کے ساتھ ہی امکان ہے کہ طوفان شمالی کیرولینا کے ساحل پر پہنچ کر کمزور پڑجائے گا تاہم جنوبی کیرولینا میں زمین کھسکنے کے 8واقعات پیش آئے ۔ ہیتی ‘ جمہوریہ ڈومینیکا ‘ جمیکا‘ کیوبا اور بہاماس میں لاکھوں امریکی شہریوں کا تخلیہ کروا دیا گیا اور بڑے شہروں میں کرفیو نافذ کردیا گیا تاکہ ناخوشگوار وقعات کا انسداد ہوسکے ۔

TOPPOPULARRECENT