Friday , November 24 2017
Home / Top Stories / طوفان کے مہلوکین کی تعداد 18تک پہونچ گئی

طوفان کے مہلوکین کی تعداد 18تک پہونچ گئی

CHENNAI, DEC 13 (UNI):- Rescue workers removing uprooted trees after Cyclone 'Vardah' in Chennai on Tuesday. UNI PHOTO-59u

ٹیلیفون خدمات مفلوج ، جیٹ ایرویز کی پروازیں منسوخ ،طوفان کے کمزور ہوجانے کی پیش قیاسی

چینائی،13دسمبر(سیاست ڈاٹ کام)تمل ناڈو کے ساحل پر پہنچے سمندری طوفان ”وردا”سے18افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ طوفان مغرب۔جنوب مغرب کی سمت بڑھ رہا ہے اور گہرے دباؤ کے علاقے کے کم دباؤ میں تبدیل ہوجانے سے آئندہ چھ گھنٹے کے دوران طوفان کمزور ہو جائے گا۔طوفان کے گزر جانے کے بعد چنئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پرآج صبح طیاروں کی آمد و رفت شروع ہوگئی۔چنئی آنے اور وہاں سے جانے والی 200سے زیادہ پروازیں رد کرنی پڑی تھیں جبکہ تقریباً 30طیاروں کو حیدرآباد اور بنگلورو کے نزدیکی ہوائی اڈوں پر اتارا گیا تھا۔محکمہ موسمیات نے ایک بلیٹن میں کہا ہے کہ گزشتہ چھ گھنٹے کے دوران 20کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے شمالی تمل ناڈو کے اوپر بنا گہرا دباؤکا علاقہ مغرب-جنوب مغرب کی سمت بڑھ رہا ہے

اور یہ کمزور ہو گیا ہے ۔طوفان تقریباً ساڑھے پانچ بجے شمالی تمل ناڈو کے اندرونی علاقے میں تھا۔بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ 12گھنٹے کے دوران شمالی تمل ناڈو اور جنوبی کرناٹک کے اندرونی علاقوں کے مضافات میں متعدد مقامات پر شدید بارش کا امکان ہے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ طوفان کی وجہ سے چنئی میں چار افراد،کانچی پورم اور تروولور میں دو دو لوگوں کی اور ولو پورم اور ناگپٹینم میں ایک ایک شخص کی موت ہوگئی۔تمل ناڈو کے وزیراعلی او پنیرسیلوم حالات پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے وردا ی وجہ سے مارے گئے لوگوں کے لواحقین کو چار چار لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سمندر کے آس پاس کے علاقوں سے دس ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر جانے کے لئے کہا گیا ہے ۔حکومت نے چنئی ،کانچی پورم اور تروولور ضلع میں آج اسکولوں اور کالجوں کو بند رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔وزیراعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کرکے کہا،”سمندری طوفان وردا سے پیداہونے والی موسم کی برعکس صورت حال سے متاثر لوگوں کے تئیں میری تعزیت ہے ،وہ صحیح سلامت رہیں۔مرکزی حکومت عوام اور جائداد کی حفاظت کے لئے مقامی انتظامیہ اور فوج کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے ۔”وردا کل دوپہر چنئی ساحل سے ٹکرایا تھا

جس کی وجہ سے تقریباً 4000درخت گر گئے اور بجلی کے متدد تار ٹوٹ گئے ۔انتظامیہ سڑکوں سے درختوں کو ہٹا رہا ہے اور اب بھی کئی سڑکیں سیلاب کے پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔طوفان سے ہشر کے متعدد ہورڈنگ ٹوٹ گئے اور گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔آج صبح آسمان میں بادل چائے رہے لین کل کی طرح شدید اندھیرا نہیں ہے ۔ہوا بھی نہیں چل رہی ہے جس سے سڑکوں کو صاف کرنے کا انتظامیہ کا کام آسان ہوگیا ہے ۔نئی دہلی سے موصولہ اطلاع کے بموجب مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے راحت رسانی کارروائیوں کا جائزہ لیا ۔ چینائی سے موصولہ اطلاع کے بموجب ٹاملناڈو میں موبائل فون خدمات بشمول ایرٹیل ، وڈا فون اور آئیڈیا شہر چینائی اور متصلہ اضلاع میں مفلوج ہوگئیں۔ بنگلورو سے موصولہ اطلاع کے بموجب جیٹ ایرویز نے کہا کہ وہ سمندری طوفان سے بنگلورو ایرپورٹ پر اس کی چینائی پروازیں منسوخ ہونے کی وجہ سے پھنسے ہوئے مسافرین کو دوسرے طیاروں میں جگہ فراہم کی جائے گی۔محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی کے بموجب طوفان اب کمزور پڑ گیا ہے اور کم دباؤ کے علاقہ میں تبدیل ہوگیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT