Friday , September 21 2018
Home / ہندوستان / طوفان ھدھد میں مکان منہدم، تین ہلاک

طوفان ھدھد میں مکان منہدم، تین ہلاک

ریوا (ایم پی) ۔ 14 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) طوفان ھدھد کی وجہ سے ہوئی شدید بارش میں صبح کی اولین ساعتوں میں ایک مکان منہدم ہوجانے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک اور ایک لڑکی زخمی ہوگئی۔ دریں اثناء گوند گڑھ پولیس اسٹیشن انچارج ایس ایس راجپوت نے کہا کہ رات تقریباً 2 بجے گووند گڑھ ٹاؤن کے قریب بھگوان داس سونی فام کے ایک شخص کا مکان منہدم

ریوا (ایم پی) ۔ 14 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) طوفان ھدھد کی وجہ سے ہوئی شدید بارش میں صبح کی اولین ساعتوں میں ایک مکان منہدم ہوجانے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک اور ایک لڑکی زخمی ہوگئی۔ دریں اثناء گوند گڑھ پولیس اسٹیشن انچارج ایس ایس راجپوت نے کہا کہ رات تقریباً 2 بجے گووند گڑھ ٹاؤن کے قریب بھگوان داس سونی فام کے ایک شخص کا مکان منہدم ہوگیا کیونکہ طوفان ھدھد کی وجہ سے بارش کا سلسلہ شام سے جاری تھا۔ مہلوکین کی 70 سالہ بھگوان داس سونی، ان کی بیوی 65 سالہ شانتی اور 4 سالہ چاندنی کی حیثیت سے عمل میں آئی جبکہ ایک دیگر لڑکی 10 سالہ جیوتی کو شدید زخمی حالت میں ایک ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT