Wednesday , September 19 2018
Home / شہر کی خبریں / طوفان ھدھد کی خطرناک پیشرفت جاری

طوفان ھدھد کی خطرناک پیشرفت جاری

حیدرآباد۔/8اکٹوبر، ( سیاست نیوز) شمالی انڈومان سمندر اور اس کے اطراف پیدا شدہ ہوا کے دباؤ میں زبردست کمی مغرب ۔ شمال ۔ مغرب کی سمت پیشرفت کررہی ہے جس کے اثر سے خطرناک طوفان ھد ھد بھی شدت اختیار کرتے ہوئے آج صبح 8:30 بجے شمالی انڈومان سمندر اور متصلہ خلیج بنگال پر مرکوز ہوگیا۔ طوفان ھدھد اب لانگ آئیلینڈ کے قریب جزائر انڈومان و نکوبار کو

حیدرآباد۔/8اکٹوبر، ( سیاست نیوز) شمالی انڈومان سمندر اور اس کے اطراف پیدا شدہ ہوا کے دباؤ میں زبردست کمی مغرب ۔ شمال ۔ مغرب کی سمت پیشرفت کررہی ہے جس کے اثر سے خطرناک طوفان ھد ھد بھی شدت اختیار کرتے ہوئے آج صبح 8:30 بجے شمالی انڈومان سمندر اور متصلہ خلیج بنگال پر مرکوز ہوگیا۔ طوفان ھدھد اب لانگ آئیلینڈ کے قریب جزائر انڈومان و نکوبار کو عبور کررہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق طوفانی بھنور 12اکٹوبر کی دوپہر155 کیلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ وشاکھا پٹنم اور گوپال پور کے درمیان شمالی ساحلی آندھرا پردیش اور جنوبی اڈیشہ کے ساحل کو عبور کرسکتا ہے ۔ اس طوفان کے اثر سے ساحلی آندھرا پردیش، رائلسیما اور تلنگانہ کے کئی مقامات پر آئندہ تین دن کے دوران ہلکی یا اوسط بارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چار دن کے موسمی حالات کے مطابق ا ن علاقوں میں بارش میں اضافہ کی پیش قیاسی کی ہے۔ حیدرآباد اور اطراف کے علاقوں میں آئندہ تین دن کے دوران مطلع عام طور پر ابر آلود رہے گا۔ شہر میں گزشتہ روز اور آج ہوئی بارش کے سبب درجہ حرارت میں دو ڈگری سلیسیس کی کمی ہوئی ہے۔ حیدرآباد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33ڈگری اور کم سے کم 24ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT