Sunday , June 24 2018
Home / شہر کی خبریں / طوفان ہدہد کے متاثرین کو امریکہ کی جانب سے ایک لاکھ ڈالر کی امداد

طوفان ہدہد کے متاثرین کو امریکہ کی جانب سے ایک لاکھ ڈالر کی امداد

حیدرآباد 28 اکٹوبر (سیاست نیوز) امریکی سفارت خانہ میں ناظم الامور کیتھلین اسٹیفنس نے حالیہ طوفان ہدہد سے متاثرہ ریاستوں آندھراپردیش اور اوڈیشہ بالخصوص اِس سانحہ میں فوت ہونے والوں کے افراد خاندان سے امریکی عوام اور اپنی جانب سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ کیتھلین اسٹیفنس نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے اشتراک سے اِن دونوں ریاستوں کے متاثرہ علاقوں میں ایک لاکھ امریکی ڈالر پر مشتمل امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ اسٹیفنس نے کہاکہ امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقیات (یو ایس ایڈ) کے ذریعہ پلان انڈیا کے تحت ہنگامی امداد بشمول عارضی سائبان، غیر غذائی امدادی اشیاء وغیرہ کی سیلاب سے بدترین متاثرہ دور دراز کے گاؤں میں رہنے والے ہزاروں خاندانوں تک پہونچائی جائیں گی۔

TOPPOPULARRECENT