Wednesday , December 19 2018

طوفان ہدہد کے پیش نظر ٹرینس کی منسوخی

حیدرآباد ۔ 11 ۔ اکٹوبر : ( این ایس ایس ) : طوفان ہدہد کے باعث آندھرا پردیش کے شمالی ساحلی اضلاع میں شدید بارش کی پیش قیاسی اور طوفانی موسم کے پیش نظر اس ریجن میں ٹرینس سروسیس کو منسوخ ، رخ میں تبدیلی اور جزوی منسوخ کیا گیا ہے جس کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے ۔ حیدرآباد ۔ وشاکھا پٹنم گوداوری ایکسپریس کو جو 11 اکٹوبر کو شام 5-15 بجے حیدرآباد سے روانہ ہونے والی تھی منسوخ کردیا گیا ہے ۔ بھوبنیشور ۔ بنگلور کنٹونمنٹ پریمیم اسپیشل ٹرین کو جو 11 اکٹوبر کو 10-50 بجے شب بھوبنیشور سے روانہ ہونے والی تھی منسوخ جبکہ وشاکھا پٹنم ۔ حیدرآباد گوداوری ایکسپریس کو جو 12 اکٹوبر کو شام 5-25 بجے وشاکھا پٹنم سے روانہ ہونے والی تھی منسوخ کردیا گیا ۔ وجئے واڑہ ۔ وشاکھا پٹنم رتناچل ایکسپریس کو جو 12 اکٹوبر کو 6-05 بجے وجئے واڑہ سے روانہ ہونے والی تھی منسوخ کردیا گیا ۔ وشاکھا پٹنم ۔ تروپتی ایکسپریس کو جو 12 اکٹوبر کو 2 بجے دن وشاکھا پٹنم سے روانہ ہونے والی تھی منسوخ کردیا گیا ۔ وشاکھا پٹنم ۔ سکندرآباد ڈورنٹو کو جو 12 اکٹوبر کو شام 8-15 بجے وشاکھا پٹنم سے روانہ ہونے والی تھی کو منسوخ کردیا گیا ۔ وشاکھا پٹنم ۔ سکندرآباد غریب رتھ ایکسپریس ٹرین کو جو 12 اکٹوبر کو شام 8-30 بجے وشاکھا پٹنم سے روانہ ہونے والی تھی منسوخ کردیا گیا ۔ پوری ۔ تروپتی ایکسپریس کو جو 12 اکٹوبر کو 12-25 بجے دن پوری سے روانہ ہونے والی تھی منسوخ کردیا گیا ۔ گنٹور ۔ وشاکھا پٹنم سمہادری ایکسپریس کو جو 12 اکٹوبر کو صبح 8 بجے گنٹور سے روانہ ہونے والی تھی منسوخ کردیا گیا ۔ وشاکھا پٹنم ۔ رینی گنٹہ اسپیشل کو جو 12 اکٹوبر کو 4-45 بجے شام وشاکھا پٹنم سے روانہ ہونے والی تھی منسوخ کردیا گیا ہے ۔ وشاکھا پٹنم ۔ مچھلی پٹنم / نرسا پور پاسنجر ٹرین کو جو 12 اکٹوبر کو شام 7-45 بجے وشاکھا پٹنم سے روانہ ہونے والی تھی منسوخ کردیا گیا ۔ وشاکھا پٹنم ۔ راجمندری پاسنجر ٹرین کو جو 12 اکٹوبر کو شام 6-10 بجے وشاکھا پٹنم سے روانہ ہونے والی تھی منسوخ کردیا گیا ۔ نرسا پور ۔ بھیما ورم پاسنجر ٹرین کو جو 12 اکٹوبر کو 11-05 بجے شب نرسا پور سے روانہ ہونے والی تھی منسوخ کردیا گیا ۔ وجئے واڑہ رائے گڈہ پاسنجر کو جو 12 اکٹوبر کو 9 بجے شب وجئے واڑہ سے روانہ ہونے والی تھی منسوخ کردیا گیا ۔ کاکی ناڈا ۔ وشاکھا پٹنم پاسنجر ٹرین کو جو 12 اکٹوبر کو 4-30 بجے کاکی ناڈا سے روانہ ہونے والی تھی منسوخ کردیا گیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT