Thursday , June 21 2018
Home / شہر کی خبریں / طوفان ہد ہد راحت رسانی کیلئے تین آئی پی ایس افسران تعینات

طوفان ہد ہد راحت رسانی کیلئے تین آئی پی ایس افسران تعینات

حیدرآباد ۔ 13 اکٹوبر ۔ ( سیاست نیوز)ڈائرکٹر جنرل آندھراپردیش مسٹر جے وی راموڈو نے آندھرا میں ہُد ہُد طوفان کی تباہ کاریوں سے نمٹنے اور راحت کاری میں شدت پیدا کرنے کیلئے تین سینئر آئی پی ایس عہدیداروں کا تقرر کیا ہے ۔ وشاکھاپٹنم کیلئے مسٹر سدیپ لکٹکیا، وجئے نگرم کیلئے ونئے رنجن رے اور سریکاکلم کیلئے مسٹر پی وی سنیل کمار کا تقرر کیا ہے ۔ مذکورہ عہدیدار انسپکٹر جنرل آف پولیس رتبے کے عہدیدار ہیں اور جبکہ دو دن قبل ڈی جی پی آندھراپردیش نے اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس رتبہ کے دو عہدیدار مسٹر گوتم سوانگ اور این وی سریندر بابو کو وشاکھاپٹنم سٹی میں راحت کاری کاموں کیلئے متعین کردیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT